کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے کچھ وظائف بتائیں، اگر ستارے گردش میں ہیں تو کیسے ان کو وظائف کے ذریعہ عروج پر لاسکتے ہیں؟ یعنی کہ ’’دعائے گردشِ سیارگان‘‘۔
ستارے تا قیامِ قیامت بغیر وظیفہ و عمل کے گردش میں رہیں گے ان کو گردش میں لانے اور اس سلسلہ میں وظائف پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ اگر کوئی پریشانی ہو تو اصل وظیفہ توجہ الیٰ اللہ، فرائض کا اہتمام اور گناہوں سے اجتناب ہے، اس کی پابندی کرنی چاہیے، اوراس کے ساتھ صبح وشام سورۂ واقعہ اور سورۂ طارق کا پڑھنا مفید اور مجرّب ہے۔