امامت و جماعت

داڑھی کٹوانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
60898
| تاریخ :
2022-11-28
عبادات / نماز / امامت و جماعت

داڑھی کٹوانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
اللہ پاک کی ذات پاک سے کامل امیدِ واثق ہے کہ آپ خیر و عافیت سے ہونگے ۔
مجھے ایک مسئلہ پوچھنا تھا وہ یہ کہ ہمارے گھر کے قریب دیوبند مکتبۂ فکر کی مسجد نہیں ہے، تھوڑے فاصلے پر ہے، ہماری گلی میں ایک مسجد تعمیر ہوئی ہے، لیکن وہ بریلوی مسلک کی مسجد ہے، یہاں آئے دن امام چینج ہوتے رہتے ہیں ، بسا اوقات میں نماز پڑھتا ہوں ، گلی میں تقریباً سب دیوبند مسلک کے ہیں، صرف ایک بھائی بریلوی مسلک کے ہیں۔
یہاں جو امام ہیں اور ان کی داڑھی سنت کے مطابق پوری نہیں ہے، داڑھی کترواتے ہیں ،تلفظ بھی ٹھیک نہیں ہے، بظاہر کوئی بدعت نظر نہیں آتی ان میں ، لیکن میں ان کے عقائد سے ناواقف ہوں، یہ شاید طاہر القادری صاحب کے مدرسے میں پڑھتے رہتے ہیں، خیر ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ،نماز ہو جاتی ہے یا نہیں ؟ یہ اذان سے پہلے صلوۃ نہیں پڑھتے ان کو ہم نے منع کیا ہے اور نہ ہی نماز کے بعد بلند آواز سے کلمہ پڑھتے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں اکثریت دیوبندی حضرات کی ہے ، راہ نمائی فرمائیں ہمیں یہاں نماز پڑھنی چاہیئے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکور امام کے اگر عقائد درست ہوں توبھی ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے، لہذا سائل اور دیگر نمازی حضرات کو چاہیئے کہ موجودہ امام کو سنت کے مطابق داڑھی رکھنے کا پابند کریں بصورتِ دیگر کسی متبع اور باشرع امام کو مقرر کرنے کا اہتمام کریں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 60898کی تصدیق کریں
0     1008
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات