السلام علیکم!
امید ہے کہ خیریت سے ہونگے ، مفتی صاحب میرا عرض ہے کہ میری منگنی ہوچکی ہے، اور میرے والدین میری شادی کرنا چاہتے ہیں ، اور جلد کرنا چاہتے ہیں ،کیونکہ اولاد میں صرف میں ہی شادی کے لیے رہ چکا ہوں ، اور ماں باپ بوڑھے ہوچکے ہیں ، لہٰذا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری بہت غریبی ہے ،اور آج کل تو بہت ہی مہنگائی ہے ،اس مہنگائی کے دور میں شادی کرنا بہت مشکل ہے ، اور شادی کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ آج کل معاشرے کے حالات بھی بہت خراب ہیں ، تو میرے والد ہمارے اپنے گھر کو بھیچنا چاہتے ہیں اور اس میں کسی اور جگہ دو گھر خریدنا چاہتے ہے ،ایک میرے لئے اور ایک میرے بھائی کے لئے اور باقی میں میری شادی اور عمرہ کرنا چاہتے ہیں ، لہٰذا گھر بہت وقت سے پڑا ہوا ہے ،فروخت نہیں ہو پا رہا ،گاہک بھی نہیں آتا ہے اور اگر آ بھی جاتا ہے تو قیمت بہت کم دیتا ہے ،پراپرٹی کے ریٹ کے مطابق بھی نہیں ہوتا ، لہٰذا مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا کوئی اورعمل یا چیز فرما دے تاکہ شادی بھی جلدی ہو سکے ، اور گھر بھی صحیح اور بہت مناسب قیمت پر بک جائے ، اور کسی اور صحیح اور اچھی جگہوں میں گھر ہم دونوں بھائیوں کو مل جائےاور میرے والدین عمرہ بھی کر سکے۔ شکریہ !
سائل درج ذیل وظیفہ یقین کے ساتھ پڑھے ان شاء اللہ کام ہوجائے گا:
یاحی یا قیّوم برحتمک أستغیث، حسبنا اللہ ، ونعم الوکیل اور "اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک" یہ تینوں دعائیں کثرت سے پڑھیں ، اور متعلقہ شعبہ کے افراد سے مشورہ کرکے ،اور مؤثر طریقہ کار پر عمل کریں ، ان شاءاللہ مقصد پورا ہوگا۔