موبائل پر دو دفعہ طلاق دینے سے کیا طلاق ہوجاتی ہے ؟
سائل نے طلاق کے الفاظ ذکر نہیں کئے کہ کن الفاظ کے ذریعے طلاق دی گئی ہے؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر کوئی شخص موبائل فون پر صریح الفاظ کے ذریعے بیک وقت اپنی بیوی کو دو دفعہ طلاق دے تو اس سےاس کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہوجاتی ہیں،جس کے بعد شوہر کو عدت کے دوران رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے ۔