میرا سوال یہ ہے کہ میں جہاں نماز پڑھتا ہوں وہاں جگہ کم ہوتی ہے، تو کچھ لوگ امام کے برابر صف بنا لیتے ہیں، اس طرح پیچھے بھی صف ہوتی ہے، جیسے عام طریقے میں ہوتی ہے، تو کیا جماعت میں اس طرح امام کے برابر کھڑا ہونا ٹھیک ہے؟ کیا ایسی صورت میں نماز ہو جائےگی؟ کس صورت میں امام کے برابر کھڑے ہو سکتے ہیں؟
واضح ہو کہ جماعت کی نماز میں اگر مقتدی حضرات دو یا دو سے زیادہ ہوں تو ایسی صورت میں انہیں امام کے پیچھے صف بنا کر کھڑا ہونا چاہیے ،تاہم جگہ کی تنگی کی وجہ سے مقتدیوں کا امام کے برابر اس طور پر صف بنا کر کھڑے ہوجانا کہ مقتدیوں کے قدم امام کے قدم سے ذرا پیچھے ہٹ کرہوں، شرعا جائز ہے، اور ایسا کرنے سے نماز بھی درست ادا ہوجائےگی، البتہ اگر مقتدی امام کے آگے کھڑے ہو گئے تو ان کی نماز درست نہ ہوگی۔