طلاق

بیان سن کر طلاق کا جملہ دہرانا

فتوی نمبر :
62240
| تاریخ :
2023-02-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیان سن کر طلاق کا جملہ دہرانا

سوال یہ ہے کہ کچھ دن پہلے میں ڈیرہ اسمعیل خان سےبس میں کراچی کی طرف سفر کررہا تھا تو میں نے دورانِ سفر موبائل پر مفتی عبدالواحد قریشی صاحب کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں وہ فرمارہے تھے کہ میرے پاس ایک لڑکا آیا اور اُس نے مجھ سے طلاق کا مسئلہ معلوم کیا اور اُس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی تو میں نے اُس سے کہا کہ بھائی آپ کی بیوی کو طلاق ہوچکی ہے, جس کے بعد وہ لڑکا پنجابی میں اپنی ماں سے کہنے لگا کہ " امی میری رن چُڈ گئی" جس کا مطلب ہے کہ میری بیوی مجھ حرام ہوگئی ہے یا میری بیوی کو طلاق ہوگئی ہے یا میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے , اس پنجابی جملے پر مجھے دل ہی دل میں ہنسی آئی , اور سوچتا رہا کہ یہ کیسا جملہ ہے , چنانچہ میں اسی سوچ میں تھا کہ میں نے بھی اپنے ساتھ خود کلامی کرتے ہوئے زبان سے یہ جملہ ادا کردیا اور میں نے صرف اتنا کہا کہ " رن چُڈ گئی" اس کے بعد مجھے فوراً یہ بات یاد آگئی کہ یار یہ جملہ تو طلاق کیلئے استعمال ہوتا ہے جس کے بعد مجھے وہم اور وسوسوں نے خوب گھیر لیا , اب سوال یہ ہے کہ کیا اس جملے کے ادا ہونے سے طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟ حالانکہ نہ میری طلاق کی نیت تھی اور نہ ہی اپنی بیوی کی طرف نسبت تھی , بس صرف مفتی عبدالواحد قریشی صاحب کی بات کو سوچتے سوچتے میں نےاپنے ساتھ دہرادیا , برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ و السلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے مذکور جملہ "رن چڈ گئی" کہنے سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،البتہ سائل کو مذکور جملہ دہرانے سے احتراز کرنا چاہیئے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62240کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات