خرید و فروخت

خریدا ہوا" اےسی" واپس کرنے پر کٹوتی کرنا

فتوی نمبر :
64258
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

خریدا ہوا" اےسی" واپس کرنے پر کٹوتی کرنا

میں نے ایک A,C خرید اتھاساٹھ ہزار کا ، لگانے والے نے لگا کے تین مہینے کی وارنٹی دی، اس کے مطابق چیز صحیح ہے،استعمال کرنے والے کے مطابق چیز میں مسئلہ ہے، A,C واپس لیتے ہوئے وہ بندہ پیسے کاٹ رہا ہے کہ سروس کی مد میں لانا لے جانے کے پیسے ،جبکہ پہلے اس نے ایسا کچھ نہیں بولا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خرید و فروخت کرتے وقت کسی چیز کی وارنٹی دینے کا مطلب عموماً مقرر وقت میں خرابی آنے کی صورت میں ان اشیاء کی مرمت کرنا ہوتا ہے ، اسے واپس کرنا وارنٹی میں شامل نہیں ہوتا، تاہم اگر سائل اور A,C فروخت کرنے والا اس معاملہ کو ختم کر کے A,C واپس لینے پر آمادہ ہوں تو یہ بھی شرعاً جائز اور درست ہے ، اور اس معاملہ کو ختم کرنے کی وجہ سے پوری قیمت واپس کرنا لازم ہوگی، تاہم A,C لانے لیجانے اور لگوانے کی جو اجرت بنتی ہے، عرف کے اعتبار سے وہ اس کا حقدار ہے، اور عرف کے مطابق رائج اجرت کی ادائیگی سائل کے ذمہ بھی لازم ہو گی، بشر طیکہ انہوں نے بغیر اجرت کے یہ سروس فراہم کرنے کا وعدہ نہ کیا ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) الثاني (تصح بمثل الثمن الأول وبالسكوت عنه) (5/ 125)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله: وتصح بمثل الثمن الأول) حتى لو كان الثمن عشرة دنانير، فدفع إليه دراهم ثم تقايلا وقد رخصت الدنانير رجع بالدنانير لا بما دفع، وكذا لو رد بعيب وكذا في الأجرة لو فسخت ولو عقد بدراهم فكسدت ثم تقايلا رد الكاسد كذا في الفتح نهر.(قوله: وبالسكوت عنه) المراد أن الواجب هو الثمن الأول سواء سماه أو لا اھ (5/ 125)۔
و في البحر الرائق : قوله ( وتصح بمثل الثمن الأول وشرط الأكثر أو الأقل بلا تعيب وجنس آخر لغو ولزمه الثمن الأول ) وهذا عندأبي حنيفة لأن الفسخ يرد على عيب ( عين ) ما يرد عليه العقد فاشتراط خلافه باطل ولا تبطل الإقالة كما قدمنا قيد بقوله بلا تعيب إذ لو تعيب بعده جاز اشتراط الأقل ويجعل الحظ ( الحط ) بإزاء ما فات بالعيب اھ(6/ 113)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64258کی تصدیق کریں
0     519
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات