طلاق

"جہاں جانا چاہتی ہو , جاؤ " کہنےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
64821
| تاریخ :
2023-05-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"جہاں جانا چاہتی ہو , جاؤ " کہنےسے طلاق کا حکم

پہلی طلاق کے نوٹس کے اڑھائی ماہ بعد فون پر تلخ کلامی میں شوہر نے بیوی کو کہا کہ "میں تمہیں نہیں رکھ سکتا, جاؤ جہاں جانا چاہتی ہو ، شادی کرو جو مرضی کرو ،میں نے نہیں رکھنا" کیا ان لفاظ سے دوسری طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے طلاق نامہ ارسال نہیں کیا ، تاکہ اس کو دیکھ کر حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا ، تاہم صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے صریح الفاظ میں ایک طلاق دی ہو اور اس طلاق کے بعد عورت کی تین ماہواریاں گزر چکی ہوں تو نکاح ختم ہو چکا ہے، لہذا مذکور الفاظ سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، البتہ اگرسوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکمل تفصیل کے ساتھ سوال دوبارہ ارسال کر دیں، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوىٰ الھندية : الكنايات لا يقع بھا الطلاق إلا بالنية أو بدلالة الحال كذا في الجوهرة النيرة . ثم الكنايات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك ، اختاري ، اعتدي (و ما يصلح جوابا و ردا لا غير) اخرجي اذهبي اغربي قومي تقنعي استتري تخمري (و ما يصلح جوابا و شتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام و الأحوال ثلاثة (حالة) الرضا (و حالة) مذاكرة الطلاق بأن تسأل هي طلاقھا أو غيرها يسأل طلاقها (و حالة) الغضب ففي حالة الرضا لا يقع الطلاق في الألفاظ كلها إلا بالنية و القول قول الزوج في ترك النية مع اليمين و في حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا و ردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي و في حالة الغضب يصدق في جميع ذلك لاحتمال الرد و السب إلا فيما يصلح للطلاق و لا يصلح للرد و الشتم كقوله اعتدي و اختاري و أمرك بيدك فإنه لا يصدق فيھا كذا في الھداية۔اھ (1/ 374)۔
و فیھا ایضاً : و لو قال لھا اذهبي أي طريق شئت لا يقع بدون النية و إن كان في حال مذاكرة الطلاق۔اھ (1/ 376)۔
و فیھا ایضاً : و لا يلحق البائن البائن بأن قال لها أنت بائن ثم قال لھا أنت بائن لا يقع إلا طلقة واحدة بائنة لأنه يمكن جعله خبرا عن الأول۔اھ (1/ 377)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64821کی تصدیق کریں
0     632
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات