اگر شوہر کے طلاق دیتے وقت گواہ صرف ایک عورت ہو تو ؟
واضح ہوکہ وقوع طلاق کیلئے طلاق کے وقت لڑکی یا گواہوں کا موجود ہونا شرعاً کوئی لازم اور ضروری نہیں،بلکہ گواہوں کی عدم موجودگی میں طلاق دینےسے بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا اگر شوہر ، ایک عورت کے سامنے بیوی کو طلاق دیدے تب بھی شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔