ہدیہ

بے اولاد شخص کا ورثاء کیلئے وصیت کرنا

فتوی نمبر :
65131
| تاریخ :
2023-06-07
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بے اولاد شخص کا ورثاء کیلئے وصیت کرنا

السلام علیکم
میں آپکی ممنون ہونگی اگر آپ پاکستان میں موجود میری جائیداد کے متعلق فتویٰ مہیا کر دیں ، میرے شوہر نے مجھے ایک گھر تحفے میں دیا ، ہماری اولاد نہیں ہے، میں ایک وصیت بنانا چاہتی ہوں کہ میری وفات کے بعد مذکور گھر کو بیچ کر مندرجہ ذیل طریقے کے مطابق تقسیم کیا جائے۔
1 -ایک تہائی میری والدہ کو اگروہ حیات ہوں، اگر نہیں تو اسکا نصف بہنوئی (غضنفر رشید) کو ملے اور آدھا اللہ کیلئے۔
2- ایک تہائی میرے بہنوئی (غضنفر رشید) کو ، اگر وہ زندہ نہ ہو تو یہ میرے بھانجے (محمد مصطفیٰ) کو جائے گا۔
3- ایک تہائی اللہ کیلئے ، میرا ایک پلاٹ بھی ہے، جو میرے شوہر نے میرے نام پر خریدا , اپنے دو بھتیجوں کی شادی کے وقت اُنکے درمیان برابر تقسیم کرنےکیلئے، میں ایک وصیت نامہ بھی بنانا چاہتی ہوں کہ مذکور گھر کو میرے شوہر کی خواہش کے مطابق تقسیم کر دیا جائے، برائے مہربانی مجھے مطلع کیا جائے کہ اگر میں شرعی طور پر مذکور ہ بالا وصیت نامہ پر عمل کر سکوں، اگر مذکورہ بالا تقسیم شرعی اعتبار سے درست نہ ہو تو برائے مہربانی شرعی اعتبار سے فتویٰ دیجئے - جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے مرحوم شوہر نے جو گھر سائلہ کو گفٹ کیا تھا، اگر یہ گفٹ صرف زبانی نہیں کیا تھا ، بلکہ باقاعدہ مالکانہ حقوق کیساتھ قبضہ بھی دے دیا تھا تو سائلہ مذکور مکان کی مالکہ بن چکی ہے، لہذا سائلہ ورثاء کے علاوہ باقی لوگوں کیلئے یا اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کیلئے ایک تہائی کی حد تک وصیت کر سکتی ہے۔
جبکہ جو گھر سائلہ کے مرحوم شوہر نے اپنے دونوں بھتیجوں کیلئے سائلہ کے نام پر خریدا تھا ، اگر اپنی زندگی میں مذکور مکان ان دونوں کے درمیان تقسیم نہیں کیا تھا، بلکہ صرف زبانی اقرار کیا تھا تو مذکور دونوں بھتیجے اس مکان کے مالک نہیں بنے، بلکہ مذکور مکان بدستور مرحوم کی ملکیت میں رہ کر اب انتقال کی صورت میں تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا۔
جبکہ مرحوم کے تمام ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ کر دیں، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد شرعی تقسیم کے طریقۂ کار سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشكاة المصابيح : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ قَالَ : «لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ» مُنْقَطِعٌ هَذَا لَفْظُ الْمَصَابِيحِ . وَ فِي رِوَايَةِ الدَّارَقُطْنِيِّ : قَالَ : «لَا تَجُوزُ وَصِيَّةٌ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاء الْوَرَثَة۔الحدیث (2/ 925)-
و فی رد المحتار : لو قال : جعلته باسمك ، لا يكون هبة۔اھ (5/ 689)-
و فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها۔اھ (5/ 690)
و فیہ ایضاً : (و تجوز بالثلث للأجنبي) عند عدم المانع (و إن لم يجز الوارث ذلك لا الزيادة عليه إلا أن تجيز ورثته بعد موته) و لا تعتبر إجازتهم حال حياته أصلا بل بعد وفاته۔اھ (6/ 650)-
و فی التاتارخانیة : لایجوز لرجل ان یھب لامراتہ و ان تھب لزوجھا او لاجنبی دارا ھما فیھا ساکنان و کذالک الھبة لان ید الواھب ثابتة علیہ۔اھ (14/431)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65131کی تصدیق کریں
0     650
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات