السلام علیکم
محترم ! میں نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں یہ بولا کہ اگر تمہیں میرے ساتھ رہنے میں اتنا ہی مسئلہ ہے اور تم مجھ سے اتنی ہی تنگ ہو تو پھر میں تمہیں طلاق دے دیتا ہوں , کیا میری طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر واقعۃً یہی الفاظ استعمال کیے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،وہ دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں -