امامت و جماعت

کمپنی کے اندر باجماعت نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
65462
| تاریخ :
2016-05-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کمپنی کے اندر باجماعت نماز پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کمپنی کے اندر باجماعت نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ جبکہ کمپنی کے قریب جامع مسجد بھی ہے، لیکن مسجد آنے جانے میں کام کا بھی حرج ہے اور فیکٹری والوں کے لۓ پریشانی بھی ہے ، برائے مہربانی جواب تحریر فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قریبی جامع مسجد میں جاکر نماز پڑھنے میں اگر کام کا زیادہ حرج نہ ہو تو مسجد کے ثواب کا مستقل طور پر ترک کرنا محرومی کی بات ہے، اس لۓ مسجد میں جاکر نماز پڑھنے کا اہتمام چاہیۓ ورنہ بامرِ مجبوری فیکٹری کے اندر نماز پڑھنے سے جماعت کا ثواب مل جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

في حاشية الطحطاوى: تحت (قوله سنة في الأصح) وفي البدائع عامة المشائخ على الوجوب (الى قوله) والجماعة في اللغة الفرقة المجتمعة وشرعاً الإمام مع واحد سواء كان رجلاً أو إمرأة حراً أوعبداً (الى قوله) الأصح إن إقامتها في البيت كإقامتها في المسجد وان تفاوتت الفضيلة أھ (ص: ۱۵۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65462کی تصدیق کریں
0     891
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات