طلاق

رخصتی سے قبل طلاق اور مہر کا حکم

فتوی نمبر :
65958
| تاریخ :
2023-07-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل طلاق اور مہر کا حکم

السلام علیکم!
بعد سلام عرض ہے کہ آپ ایک مسئلہ کی طرف نظر ثانی فرما دیں.
میرا بھائی جسکا نکاح ٢٧ نومبر ٢٠٢٠ کو میری پھوپھی کی بیٹی سے ہوا تھا ،رخصتی نہیں ہوئی تھی ، اب ٣ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد جب رخصتی کا وقت آیا ، تو میری پھوپھی نے کہا کہ لڑکی رخصتی کے لیے راضی نہیں ہے ، وہ کسی اور کو پسند کرتی ہے اور میں نے اس کا نکاح زبردستی کروایا تھا مجھے لگا تھا کہ یہ بدل جائے گی ، لیکن وہ ابھی بھی بضد ہے کہ وہ رخصتی نہیں کرنا چاہتی ، لڑکی طلاق چاہتی ہے ، اب آپ اس مسئلے کا حل بتائیں کہ کیا میرا بھائی ایک ہی وقت میں تین دفعہ طلاق دے سکتا ہے؟ اور اگر ایسا مناسب نہیں ہے تو آپ اس کا طریقہ کار بتا دیں ساتھ ہی حق مہر کے بارے میں بھی بتا دیں، کیونکہ میرا بھائی اور بھابھی کبھی تنہائی میں بھی نہیں ملیں. شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس طور پر کہ سائل کی پھوپھی اپنی بیٹی کا نکاح کرانے کے بعد رخصتی میں رکاوٹ بن رہی ہو ، تو ان کا یہ عمل شرعا اور اخلاقا نامناسب ہے، اس لیے ا اپنی بیٹی کو مناسب طریقہ سے سمجھا کر رخصتی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، تاہم اگر وہ رخصتی کے لیے راضٰی نہیں ہوتی، اور سائل کے بھائی سے اپنا رشتہ ختم کرنا چاہتی ہے، اور ان دونوں کے درمیان نکاح کے بعد ابھی تک خلوت صحیحہ(تنہائی میں ایسی ملاقات جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے شرعی اور فطری کوئی روکاوٹ نہ ہو) نہ ہوئی ہو، تو ایسی صورت میں طلاق دینے کے بعد سائل کے بھائی کے ذمہ طے شدہ حق مہر کا آدھا دینا لازم ہوگا۔
لیکن چونکہ سائل کے بقول اس صورت میں طلاق کا مطالبہ بھی لڑکی کی طرف سے ہے، اس لیے اگر ان کے مطالبہ پر طلاق دینے کے لیے حق مہر کی معافی کی شرط رکھ دی جائے ، تو اس صورت میں نصف مہر کی ادائیگی بھی لازم نہ ہوگی ، جبکہ طلاق دیتے وقت ایک ساتھ تین طلاق دینے کے بجائے ایک طلاق دیکر اس رشتہ کو ختم کرنا کافی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65958کی تصدیق کریں
2     1177
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات