میرے شوہر نے مجھے ۳ طلاق دیں جب میں جنات کی لپیٹ میں تھی اور میں نے صرف دو سنیں , تو کیا ہماری طلاق ہوگئی؟
واضح ہو کہ وقوعِ طلاق کے لۓ بیوی کا الفاظِ طلاق سننا ضروری نہیں بلکہ اس کے بغیر بھی دی جانے والی طلاق شرعاً واقع ہوجاتی ہے , لہذا سائلہ کے شوہر نے جب تین دفعہ طلاقیں دیدی ہیں ، اگرچہ سائلہ نے فقط دو دفعہ طلاق کا لفظ سنا ہو اور تیسری دفعہ نہ سنا ہو تب بھی سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہٰیں ہوسکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتاہے، جبکہ سائلہ ایامِ عدت کے بعد کسی بھی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔