طلاق

دو سال کے وقفے سے دوسری اور تیسری طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
66235
| تاریخ :
2023-07-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو سال کے وقفے سے دوسری اور تیسری طلاق دینے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی زوجہ کو کورٹ کے ذریعے سے ایک ایک کر کے یعنی ( 2 )طلاق بیج دی ہیں مگر میری زوجہ کو کوٹ سے 1 ہی موصول ہوئی ہےاور ایک بات آج سے 2 سال قبل میرے گھر والوں نے بھی مجھ سے 1 طلاق نامے پر زور دے کر دستخط کراۓ تھے میری زوجہ کی غیر موجودگی میں پر میں حلف اٹھاکر کہ سکتا ہوں کہ میں نے وہ نیت نہیں کی کہ طلاق دو گا اور کمرے سے باہر نکل کر پھاڑ اجبکہ میری زوجہ کو نہ تو اس بات کا علم نہ معلوم
اب میرے اور میری زوجہ کے تمام معاملات حل ہو گیے ہیں اور میرے تین بچے عمر 2 سال سے 6 سال ہے اور اپنی زوجہ کو گھر لے کر آنا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرسائل نے دو سال قبل اپنی بیوی کو واضح الفاظ جیسے تجھے طلاق دیتاہوں وغیرہ الفاظ کے ساتھ تحریری طورپر ایک طلاق دیدی تھی، اگر چہ گھروالوں کے اصرار پر دیدی ہو، تو وہ طلاق شرعا واقع ہوچکی تھی، اس کے بعد دوران عدت رجوع کرنے کی صورت میں وہ نکاح بحال بھی ہوچکاتھا، اور اس کے بعد اب حالیہ واقعہ میں جب سائل نے کورٹ کے ذریعہ مزید دو طلاقیں بھی دیدی ، اگرچہ بیوی کو ایک طلاق موصول ہوئی ہو تب بھی اس پر مجموعی طورپر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتاہے، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتا۔ جبکہ عورت ایام عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 66235کی تصدیق کریں
0     528
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات