کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیر مسلم کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانا

فتوی نمبر :
66490
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیر مسلم کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانا

امریکہ میں ہم بہت سی جگہوں پر جاتے ہیں جو جزوی طور پر حلال ہوتے ہیں، کچھ مینو حلال ہوتا ہے، یا وہ شراب سور کا گوشت پیش کرسکتے ہیں، تو کیا ہم کسی ایسے ریسٹورنٹ میں کھاسکتے ہیں جہاں شراب اور سور کا گوشت پیش کیا جاتا ہے؟ اگر دستیاب ہو توہم صرف سبزی حلال گوشت کا آرڈر دیں گے، اور صرف جائز اشیاء اور ہماری میز پر کوئی بھی شراب یا سور کے گوشت کا آرڈر نہیں کرے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر مسلموں کے جن ہوٹلوں میں سؤر اور شراب جیسی حرام اشیاء بھی فراہم کی جاتی ہوں وہاں سبزی اور اس جیسی دیگر اشیاء کا کھانا (بشرطیکہ اس میں کسی حرام چیز کی آمیزش نہ ہو) اگر چہ جائز ہے،لیکن اگر ان ہوٹلز میں حلال اور حرام اشیاء کے لئے الگ الگ برتن استعمال کرنے کااہتمام نہ ہو، تو ایسے ہوٹلوں میں کھانے سے حتی الامکان احتیاط لازم ہے، جبکہ ایسی جگہوں پر حلال جانور کے گوشت کا مل جانا یا کسی غیر مسلم کا اسے حلال قرار دینا اس کی حلت کے لیے کافی نہیں ہے، بلکہ اس حلال جانور کو شرعی اصولوں کے مطابق ذبح کرنابھی ضروری ہے، اس لیے ایسی جگہوں پر قابل اعتبار اور مستند ذرائع سے اس کے حلال ہونے کی تصدیق جب تک نہ ہوجائے (جس کاعمومی طریقہ اس پروڈکٹ کا کسی مستند مسلم دینی ادارے سے حلال سرئیفائڈ ہونا ہے) اس وقت تک اس کے استعمال سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: حدثنا علي بن عيسى بن يزيد البغدادي، قال: حدثنا عبيد الله بن محمد العيشي، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن أيوب، وقتادة، عن أبي قلابة، عن أبي أسماء الرحبي، عن أبي ثعلبة الخشني، أنه قال: يا رسول الله، إنا بأرض أهل الكتاب، فنطبخ في قدورهم، ونشرب في آنيتهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن لم تجدوا غيرها فارحضوها بالماء ثم قال: يا رسول الله، إنا بأرض صيد، فكيف نصنع؟ قال: إذا أرسلت كلبك المكلب، وذكرت اسم الله، فقتل فكل، وإن كان غير مكلب، فذكي فكل، وإذا رميت بسهمك، وذكرت اسم الله، فقتل فكل (3/ 311 رقم الحدیث 1797)۔
وفی الدرالمختار: وأصله أن خبر الكافر مقبول بالإجماع في المعاملات لا في الديانات وعليه يحمل قول الكنز ويقبل قول الكافر في الحل والحرمة يعني الحاصلين في ضمن المعاملات لا مطلق الحل والحرمة الخ (6 /345)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لعل شاہ فتح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66490کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہندو کی بچی ہوئی سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات