السلام علیکم
بھائی نے تحریر ی ایک ہی پرچے میں تین طلاقیں دیں ڈیڑھ سال قبل , کیا رجوع کی کوئی گنجائش باقی ہے؟ یا طلاق واقع ہوچکی ہے ؟
سائل کے بھائی نے تین طلاقیں تحریری طور پر ایک ساتھ دیدی ہوں تو اس سے سائل کے بھائی کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ سائل کی بھابھی عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔