امامت و جماعت

جرابوں پر مسح کرنے والے کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
67246
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

جرابوں پر مسح کرنے والے کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

میں سعودی عرب میں جاب کرتا ہوں، یہاں پر میں نے زیادہ تر لوگوں کو موزوں (جرابوں) پرمسح کرکے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے،کیا ان کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟ اگر نہیں تو ہم جماعت سے نماز کیسے پڑھ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل جس امام کے پیچھے نماز پڑھتا ہو، اگر وہ عام باریک اونی یا سوتی جرابوں پر مسح کرتا ہو، اس کے موزے باقاعدہ چمڑے کے نہ ہوں یا ان جرابوں پر چمڑا لگا ہوا نہ ہو، تو ایسی صورت میں اس کی اقتداء میں نماز کی ادائیگی سے احتراز لازم ہے، جبکہ جماعت کےساتھ نماز کی ادائیگی کیلئے سائل کو قریبی کسی اور مسجد میں نماز پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في بدائع الصنائع: وأما المسح على الجوريين، فإن كانا مجلدين، أو منعلين، يجزيه بلا خلاف عند أصحابنا وإن لم يكونا مجلدين، ولا منعلين، فإن كانا رقيقين يشفان الماء، لا يجوز المسح عليها بالاجماع۔(10/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 67246کی تصدیق کریں
1     1273
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات