السلام علیکم
میرے شوہر نے والدہ اورپہلی بیوی کے شدید دباؤ میں آکر طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیے کیا ہمارے لۓ کوئی مصالحت کی گنجائش ہے ؟
سائلہ کے شوہر نے اگر تین طلاق پر مشتمل طلاق نامہ پر دستخط کردئیے ہوں (اگرچہ والد اور پہلی بیوی کی دباؤ میں آکر کردیئے ہوں) تو اس سے سائلہ پر اس طلاق نامہ میں موجود تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتاہے، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ سائلہ ایام عدت کے بعد کسی بھی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿فإن طلقہا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجًا غیرہ﴾ (البقرۃ:۲۳۰)۔
و في الدر المختار للعلامة الحصكفى: کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقًا الخ وفي الفتاوی الشامیة: تحت(قولہ کتب الطلاق الخ) (إلى قوله) وإن کانت مرسومۃ یقع الطلاق نوی اولم ینو الخ (ج۳، ص۲۴۶)۔