مخاصمات

بیٹا اگر ذاتی کمائی سے مکان بنائے تو اس میں اس کے والد اور بھائیوں کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
67488
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مخاصمات / مخاصمات

بیٹا اگر ذاتی کمائی سے مکان بنائے تو اس میں اس کے والد اور بھائیوں کا حصہ ہوگا؟

ترجمہ: میں نے اپنی ذاتی کمائی سے گھر کا پلاٹ لیا اور اس پر گھر بنایا اور پھر بھائیوں اور ماں باپ کو ساتھ رکھا ،ابھی تین چار سال گزرنے کے بعد باپ اور بھائی گھر میں حصہ مانگ رہے ہیں اس پر مجھے تحریری فتویٰ چاہیے ،گھر میں نے اپنی کمائی سے لیا اور بنایا، اس وقت میں گھر والوں سے الگ ہوا تھا ناراضگی تھی ،بعد میں احساس ہوا تو ان کو ساتھ رکھا ،خود ہی شادی کی خود ہی سب کیا اپنی کمائی سے ، اب بھائی اور باپ حصہ مانگ رہے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی کمی بیشی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل نے اپنی ذاتی کمائی سے پلاٹ لےکر اس پر اپنے لئے گھر بنایا ہو ،اس میں سائل کے والد یا بھائیوں میں سے کسی کی رقم شامل نہ ہو ،تو ایسی صورت میں مذکور گھر سائل کی ملکیت ہے، اس میں سائل کے والد اور بھائیوں کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ،
لہذا سائل کے والد اور بھائیوں کا سائل سے مذکور مکان میں حصے کامطالبہ کرنا جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوۃ المصابیح: عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألا لاتظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا ‌بطيب ‌نفس ‌منه(889/2)۔
وفی مجلۃ الاحکام العدلیہ : لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد ‌بلا ‌سبب ‌شرعي.(المادة 97)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67488کی تصدیق کریں
0     960
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فریقین میں پیسوں کے متعلق کا قرض اور ہدیہ میں اختلاف کا حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 3
  • سنی کے نام میں ’’شاہ‘‘ ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ ’’شیعہ‘‘ جیسا سلوک کرنا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • قرآن پر جھوٹا حلف اٹھانے والے کا حکم-جھوٹی قسم سے کسی چیز کے مالک ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • باپ کی زندگی میں, بیٹے کا اپنی کمائی سے خریدے ہوئےگھر میں وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • زمین اور گھر کی خریدی کے تین مہینے بعد شفعہ کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • گاڑی گم ہونے پر ، ڈرائیور سے ،زمانۂ گمشدگی کےمتوقع منافع اور گاڑی تلاش کرنے کے اخراجات لینا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • بیٹا اگر ذاتی کمائی سے مکان بنائے تو اس میں اس کے والد اور بھائیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • بلا سببِ شرعی بھائی کی جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • عورت طلاق کا دعویٰ کرے تو اولاد کی شہادت کی کیا حیثیت ہے ؟

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • ساس کا اپنی بہو کا سونا اس کی اجازت کے بغیر بیٹی کو دیدینا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے اور طلاق نہ دینے والے شوہر سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • شوہر کی جانب سے اپنی بیوی پر کسی سے ناجائز تعلقات کے دعوے میں جرگہ کی رہنمائی

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • دوسرے کی زمین غصب کرنے کا حکم-اور اس کو اسی وجہ سے قتل کرنا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • جرگے کا عورت کے حق میں شوہر کے خلاف یکطرفہ پابندیا ں عائد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مخاصمات 0
  • مشترکہ گھر کی دیوار میں دو بھائیوں کے درمیان تنازعہ اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • سرکاری انتقال کے بغیر خریدی گئی زمین کی ملکیت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
Related Topics متعلقه موضوعات