جادو ٹونہ

عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

فتوی نمبر :
67665
| تاریخ :
2023-09-14
عبادات / عملیات و اذکار / جادو ٹونہ

عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

مفتی صاحب! ایک انتہائی شریف خاندان کی بیٹی پراسکے سسرال والوں نے بغیر کسی ثبوت ، دلیل یا گواہی کے جادو کرنے کا الزام لگا دیا ، سوال پوچھنے پر وہ کہتے ہیں کہ انکے پیر صاحب نے زائچہ نکالا ہے اور اس زائچہ میں بہو کا نام آیا ہے ، اور تو اور ، اپنے پیر کے کہنے پر انہوں نے اپنی بہو کو چار ماہ تک علاج کے نام پر گھر کے ایک کمرے تک محدود کردیا ، صرف ایک دفعہ لڑکی کو صرف والدین سے ملنے کی اجازت دی، جب لڑکی چار ماہ تک قید ہونے کی وجہ سے اعصابی کمزوری(Nervous Breakdown)کا شکار ہو گئی تو میکے والوں کو کہہ دیا کہ اسکو لے جائو ، نفسیاتی معالج اور جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کے ایک عالم دین سے دینی علاج کرایا تو لڑکی اب بالکل ٹھیک ہے۔

سوال یہ پوچھنا تھا کہ اسطرح الزام لگانا کیسا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو اس طرح حساب کتاب کے ذریعہ کسی پر جادو وغیرہ کا اندازہ لگانا محض ایک تخمینی عمل ہے، جس کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں، ثانیاً اگر کسی پر جادو وغیرہ کے اثرات پائے جائیں، تب بھی یہ اندازہۂمحض ہے، اور اندازے اور فرضی حساب کتاب کے ذریعہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا اور اسے سوال میں مذکور طریقہ کے مطابق نظربند رکھنا غیرشرعی اور غیر اخلاقی فعل ہے، اس لۓ مذکور لڑکی کے سسرال والوں پر لازم ہے، محض اندازوں کو بنیاد بناکر ایک لڑکی کو ذہنی طورپر ٹارچرکرنا اور اس پر جادو ٹونہ کرانے کا الزام لگانا قطعاً غلط اور ناجائز ہے، اس لۓ اس سےاجتناب لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67665کی تصدیق کریں
1     1003
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی پر جادو ٹونہ ہو تو اس کا علاج جادو سے یا روحانی علاج سے

    یونیکوڈ   اسکین   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا علاج کسی جادوگر سے کروانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جنات اور اثرات میں فرق

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • عامل کے کہنے سے کسی پر جادو کرانے کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • جادو کا توڑ کیا ہے؟ اور جادوگر کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو کا علاج

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • جادو سیکھنے کے لیے مذہب چھوڑنے اور قرآن کو الٹا پڑھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • پسند کی شادی کے لیے کسی پر جادو کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 1
  • کسی انسان پر جادو اور غلط عملیات کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • نظربد اتارنے کا طریقہ اور ”علم العدد“سےجنات و جادو کا علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • کسی پر بے بنیاد جادوگری کا الزام لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
  • "نجمی وفائی توانائی "کو سیکھنے اور اس سے علاج کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جادو ٹونہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات