اذان و اقامت

مسجد والوں کا تیز لاؤڈ اسپیکر لگانا

فتوی نمبر :
67897
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / اذان و اقامت

مسجد والوں کا تیز لاؤڈ اسپیکر لگانا

میرے گھر کے سامنے میری حدود کی مسجد والوں نے لوڈ اسپیکر لگایا ہوا ہے، اذان اور بیان کے لئے ،جس کی وجہ سے ہمارے گھر بہت زیادہ تیز اذان اور بیان کی آواز آتی ہے ،تو اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں !


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اذان کا مقصد غائبین کو نماز کے وقت کی اطلاع دینا ہے ،تاکہ لوگ اذان کی آواز سن کر مسجد کی طرف آجائیں اور یہ مقصدصرف اسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے کہ جب لوڈ اسپیکر اتنا تیز کریں کہ ، کم از کم محلہ والوں تک آواز پہنچ سکے ۔
جبکہ بیان کیلئے غائبین تک اپنی بات پہنچانا ضروری نہیں ہے ،بلکہ صرف حاضرین تک اپنی بات پہنچانا کافی ہے،اور اس کیلئے اگر اندرونِ مسجد کے لوڈ اسپیکر آن کردیے جائیں ، تو یہی کافی ہے ،بیان کیلئے باہر کے لوڈ اسپیکر آن کرنا جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو تکلیف ہو درست نہیں،اس سلسلہ میں سائل کو چاہیئے کہ محلہ کے بااثر سمجھدار افراد کے ذریعہ مسجد انتظامیہ سے حکمت و بصیرت کے ساتھ بات کراکے ان کو سمجھانے کی کوشش کرے ،امید ہے کہ اس سے فائدہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ الھندیة : و السنة أن يؤذن في موضع عال يكون أسمع لجيرانه و يرفع صوته اھ (55/1)
و فی بدائع الصنائع: (أما) الذي يرجع إلى نفس الأذان فأنواع: منها : أن يجهر بالأذان فيرفع به صوته؛ لأن المقصود وهو الإعلام يحصل به ألا ترى أن النبي صلى الله عليه وسلم ۔ قال لعبد الله بن زيد علمه بلالا فإنه أندى و أمد صوتا منك؟ و لهذا كان الأفضل أن يؤذن في موضع يكون أسمع للجيران كالمئذنة و نحوها اھ (149/1)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67897کی تصدیق کریں
0     1273
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات