طلاق

کیا فون پر طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
68247
| تاریخ :
2023-10-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا فون پر طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنی بیوی کو بذریعہ فون زبانی طور پر تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بول چکا تھا ، 21/11/2022کے دن میں نے یہ الفاظ بول دئے تھے ،"کہ میں فلانہ بنت فلاں کو طلاق دیتا ہوں "لڑکی نے فون پر سنا بھی ،بھر کچھ عرصہ بعد میں نے تحریری طور پر تین طلاقیں دے دی،اور ان کو پیغام بھی دیا تھا کہ اپنا سامان وغیرہ اٹھا کر لے جائیں ،لیکن وہ لوگ یہ بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ چونکہ ہم نے لڑکی کو اس طلاق نامہ کے متعلق نہیں بتایا، اس لئے طلاق واقع نہیں ہوئی ،جبکہ تحریری طلاق نامہ سے پہلے ہی میں لڑکی کو فون پر تین مرتبہ زبانی طور پر بھی کہہ چکا ہوں ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟اور اب آئندہ ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب فون پر اپنی بیوی کو تین دفعہ یہ الفاظ" میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "کہہ دیے تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت ِمغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،اب ر جوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ کار ہونگے ، جبکہ عورت عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قاال اللہ تعالی :{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ {۔(البقرہ :230)۔
و فی الدر المختار :باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) و لو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة)اھ(3/248)۔
و فی الہدایۃ :و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها "اھ (2/257)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68247کی تصدیق کریں
0     894
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات