طلاق

بیٹے کے جرم میں باپ سے قطعِ تعلقی کرنا

فتوی نمبر :
68723
| تاریخ :
2023-10-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیٹے کے جرم میں باپ سے قطعِ تعلقی کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا بیٹا کسی دوسرے شخص کی بیوی کو بھگا کر لےگیا ہو اور اس عورت سے چار ،پانچ بچے بھی ہوں ،اور پھر پہلے شوہر نے اس عورت کو طلاق بھی نہ دی ہو ،اور جو بھگا کر لے گیا ہے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،اور اب اس سے ایک بچہ بھی پیدا ہوا ہے ،اب ایک قاضی نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ اس لڑکے کے والد سے کسی قسم کے تعلقات نہ رکھیں جائیں ،کیا اس لڑکے کے والد سے گاؤں والوں کا تعلقات نہ رکھنا شرعاً درست ہو گا یا نہیں ؟ حالانکہ کسی شخص کے واسطے سے اس والد کی بیٹے سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے،اور والد نے اسے کہا بھی ہے کہ اس عورت کو گھر جانے دو ،چند ایک گاؤں والے اس سے نفرت بھی کرنے لگ گئے ہیں ،اب آیا کہ قاضی کا فیصلہ درست ہے ؟
مزید وضاحت : قاضی صاحب نے عصر کی نماز کے بعد زبانی طور پر یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ اس شخص کے ساتھ بائیکاٹ کیا جائے ، جبکہ نہ تو اس لڑکے کا والد اس کے ساتھ جرم میں شریک تھا نہ معاون تھا ،بلکہ اس جرم کی بنیا د پر والد نے اپنے بیٹے کو عاق بھی کردیا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو مذکور شخص کے بیٹے کا کسی اور شخص کی بیوی کو بھگا کر لے جانا اور عورت کیلئے اپنے شوہر سے طلاق لیے بغیر کسی غیر مرد کے ساتھ چلی جا نا ،اور پھر دونو ں کا جسمانی تعلق قائم کرنا شرعاً ناجائز و حرام اور انتہائی سنگین جرم ہے،اسلامی قانون کے نافذالعمل ہونے کی صورت میں ثبوتِ جرم کے بعد ان پر سخت سےسخت سزا جاری کی جاتی ، چنانچہ وہ دونوں اس حرام کاری کی وجہ سےسخت گناہ گار ہورہے ہیں ،لہذا ان پر لازم ہے کہ اپنے اس فعلِ قبیح پر بصدقِ دل توبہ و استغفارکرتے ہوئےایک دوسرے سےعلیحدگی اختیار کریں -
جبکہ کسی اور کی بیوی کو بھگا کر لےجانےوالے شخص کا والد اگراس جرم میں ملوث اور معاون نہ ہو بلکہ اس نے اس جرم کی وجہ سے بیٹے کو عاق بھی کیا ہوا ہو تو بیٹے کے جرم میں والد کو قصوروار ٹھہرا کراہلِ علاقہ کا اس سے قطعِ تعلق اور بائیکاٹ کرنا درست نہیں ،جس سے انہیں اجتناب چاہیۓ ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالی:{وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى} الآیۃ [فاطر: 18]-
و فی التفسير المظهري : وَ لا تَزِرُ وازِرَةٌ اى لا تحمل نفس آثمة وِزْرَ اى ثقل يعنى اثم نفس أُخْرى اھ(8/51)-
و فی الشامیۃ : أما نكاح منكوحة الغير و معتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا(الی قولہ) و لهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية و غيرها اهـ . (3/132)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68723کی تصدیق کریں
0     503
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات