طلاق

طلاق کے بعد میاں بیوی ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
68774
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد میاں بیوی ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟

کیا میاں بیوی طلاق کے بعد اوپر نیچے فلور پر رہ سکتے ہیں ؟ اور شادی کے 19 سال بعد طلاق ہوئی ہے اور بچے 16 اور 17 سال کے ہیں ، اور بچے ایسا چاہتے ہیں ، اس میں شرعی کیا حکم ہے اور کیا جائز اور ناجائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص نے اگر اپنی بیوی کو واضح الفاظ ( جیسے تجھے طلاق ہے و غیرہ ) کے ساتھ تین طلاقیں دے دی ہوں ، تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیۃ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، تاہم اگر شادی کے اتنے عرصہ بعد عمر کے اس حصہ میں میاں و بیوی کے لئے بچوں کی تربیت وغیرہ جیسے اعذار کی بناپر الگ الگ گھر میں رہائش اختیار کرنا ممکن نہ ہو ، تو ایسی مجبوری کی صورت میں میاں و بیوی مکان کے اوپری اور نچلی منزل میں بچوں کے ساتھ اس طور پر رہائش اختیار کر سکتے ہیں ، کہ ان کے درمیان میاں و بیوی کی طرح میل جول اور کوئی تعلق نہ رہے ، بلکہ ایک دوسرے سے اجنبی بن کر پردہ شرعیہ کا اہتمام لازم ہوگا ، تاہم اگر اس طرح رہائش اختیار کرنا کسی قسم کے فتنہ میں واقع ہونے کا سبب بن سکتا ہو تو ایسی صورت میں دونوں کا بالکل الگ الگ مکان میں رہائش اختیار کرنا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : قال : و لهما أن يسكنا بعد الثلاث في بيت واحد إذا لم يلتقيا التقاء الأزواج ، و لم يكن فيه خوف فتنة انتهى . و سئل شيخ الإسلام عن زوجين افترقا و لكل منهما ستون سنة و بينهما أولاد تتعذر عليهما مفارقتهم فيسكنان في بيتهم و لا يجتمعان في فراش و لا يلتقيان التقاء الأزواج هل لهما ذلك؟ قال : نعم ، و أقره المصنف . ( فصل في الحداد ، ج 3 ، ص 538 ، ط : سعيد ) -
و في رد المحتار : تحت ( قوله : و سئل شيخ الإسلام ) ما نقله عن المجتبى بما إذا كانت السكنى معها لحاجة ، كوجود أولاد يخشى ضياعهم لو سكنوا معه ، أو معها ، أو كونهما كبيرين لا يجد هو من يعوله ولا هي من يشتري لها ، أو نحو ذلك و الظاهر أن التقييد بكون سنهما ستين سنة و بوجود الأولاد مبني على كونه كان كذلك في حادثة السؤال كما أفاده ط . ( مطلب على أن المفتي أن ينظر في خصوص الوقائع ، ج 3 ، ص 538 ، ط : سعيد ) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68774کی تصدیق کریں
0     569
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات