طلاق

" میں کلما کی قسم کھاتا ہوں" کہنے سے کیا طلاق معلق ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
68813
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

" میں کلما کی قسم کھاتا ہوں" کہنے سے کیا طلاق معلق ہوجاتی ہے؟

مفتی صاحب !السلام علیکم! جناب بعدازسلام گزارش یہ ہے کہ: میں ایک طالب علم ہوں ۔مطلوبہ مسئلہ یہ ہے کہ آ ج سے تقریباً دو سال قبل میں ایک مدرسہ میں پڑھتا تھا، دورانِ تعلیم کسی طالب علم نےاستاذ محترم کی جوتی چوری کی شرارتاً،مجھےمعلوم تھا، استاذنے طلباء سےکلماکی قسم لی اورکہا"یہ کہوکہ نہ میں نے چوری کی ہےاور نہ ہی مجھے معلوم ہے ،اگر مجھے معلوم ہویامیں نےچوری کی ہو،تومیں نے کلماکےساتھ قسم اٹھائی"، جب کہ مجھے معلوم نہ تھا کہ کلماکی قسم کا کیا حکم ہے ؟اب معلوم ہوا ہے میرا نکاح ہورہاہے عندالشریعت نکاح منعقد ہوجائے گاکہ نہیں اگر نہیں ہوگا تو نکاح کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ اگر سائل نے کلما کی قسم کے لیے سوال میں مذکور الفاظ کہ ” میں کلماکی قسم کھاتا ہوں کہ نہ میں نے چوری کی ہےاور نہ ہی مجھے معلوم ہے "کے ساتھ کلما کے مفہوم پر دلالت کرنے والے الفاظِ شرط ادا نہیں کیے ،تو ایسی صورت میں ان الفاظ سے کوئی قسم منعقد نہیں ہوئی ہے، لہذا نکاح کرنے کی وجہ سے سائل کی بیوی پر نہ کوئی طلاق واقع ہوگی، اور نہ ہی سائل حالف شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیة: (قوله ولو بالفارسية) فما لا يستعمل فيها إلا في الطلاق فهو صريح يقع بلا نية، وما استعمل فيها استعمال الطلاق وغيره فحكمه حكم كنايات العربية في جميع الأحكام بحر. وفي حاشية للخير الرملي عن جامع الفصولين أنه ذكر كلاما بالفارسية معناه إن فعل كذا تجري كلمة الشرع بيني وبينك ينبغي أن يصح اليمين على الطلاق لأنه متعارف بينهم فيه. اهـ. قلت: لكن قال في [نور العين] الظاهر أنه لا يصح اليمين لما في البزازية من كتاب ألفاظ الكفر: إنه قد اشتهر في رساتيق شروان أن من قال جعلت كلما أو علي كلما أنه طلاق ثلاث معلق، وهذا باطل ومن هذيانات العوام اهـ فتأمل الخ (باب صریح الطلاق، کتاب الطلاق، ج: 3، ص: 247، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68813کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات