السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
مفتیانِ کرام سے عرض ہے کہ میرا بارہ سال کا بھتیجا ہے کیا میں اس کے ساتھ جماعت کرا سکتا ہوں ؟
سائل کو چاہیۓ کہ باقاعدہ مسجد جاکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا اہتمام کرے , بلا کسی عذرکے کے مسجد کی جماعت کو ترک نہ کرے ،البتہ اگر کبھی کبھار مسجد کی جماعت ترک ہوجائے تو سائل کے لئے اپنے بارہ سالہ بتھیجے کے ساتھ , اس کی امامت میں, بشرطیکہ وہ بالغ ہو, باجماعت نماز پڑھنا جائز اور درست ہوگا۔