طلاق

مطالبہ طلاق کے موقع پر "رک جا میں کرتا ہوں"کے الفاظ سے طلاق ہو جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
69402
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مطالبہ طلاق کے موقع پر "رک جا میں کرتا ہوں"کے الفاظ سے طلاق ہو جاتی ہے ؟

میری بیوی میرے اوپر چیخ رہی تھی کہ طلاق دو ! طلاق دو ! طلاق دو !میں نے اُسے بولا کہ اچھا رک جاؤ ، میں کرتا ہوں، صبر کرو ، چیخنا بند کرو ، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ابھی چپ ہوجاؤ ، میں کر دوں گا ، مقصد صرف اسے چپ کرانا تھا ہماری دو طلاق ہو چکی ہیں ، کیا یہ طلاق واقع ہوگئی ؟
نوٹ: سائل کا کہنا ہے کہ شروع میں ایک طلاق میسج پر مذکور الفاظ"I devorce you" (میں تمہیں طلاق دیتا ہوں) کےساتھ ایک مرتبہ دی،پھر ایک مفتی صاحب سے مسئلہ پوچھ کر رجوع کرلیا تھا، پھر ایک سال بعد پھر میسج پر انہیں الفاظ (I devorce you) کے ساتھ ایک طلاق دی ، پھر مفتی صاحب سے مسئلہ پوچھ کررجوع کرلیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل نے اپنی بیوی کے طلاق کے مطالبہ کرنے پر مذکور الفاظ" اچھا صبر کرو ، میں کرتا ہوں" ہی کہے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،البتہ سائل نےوقتاً فوقتاً دو طلاقیں دینے کے بعد دورانِ عدت زبانی یا عملاً (بوس و کنار وغیرہ کے ذریعے) رجوع کر لیا ہو تو ان کا نکاح برقرار ہے ،لہذا دونوں ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں، البتہ آئندہ کیلئے سائل کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: كتاب الطلاق (هو) لغة رفع القيدوشرعا (رفع قيد النكاحفي الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق اھ (3/227)۔
وفی الھندیة: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها اھ (1/472)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69402کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات