طلاق

کیا شوہر سے اٹھ ماہ علیحدہ رہنے کی وجہ سے بیوی پر طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
69501
| تاریخ :
2023-11-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا شوہر سے اٹھ ماہ علیحدہ رہنے کی وجہ سے بیوی پر طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟

اگر بیوی شوھر پر محرم رشتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگائے اور بار بار لگائے، چاہے وہ بیوقوفی یا سادہ لوح یا حسد یا کسی بھی وجہ سے لگائے تو ایسے میں شوہر کے لئے کیا حکم ہے؟
ان الزامات کے بعد شوہر نے بیوی کو گھر بھیج دیا تھا، بیوی جاتے ہوئے اپنا حق مہر میں دیا ہوا سونا بھی بتائے بغیر ساتھ لے گئی ہے، بیوی کو گھر بھیجے ہوئے تقریباً آٹھ ماہ ہو گئے ہیں۔
ایسے میں طلاق ہو گئی ہے یا ابھی بھی طلاق دینے کی ضرورت باقی ہے، اور بیوی حق مہر لینے کی مجاز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر نے اگر بیوی کو زبانی یاتحریری طور پر طلاق نہ دی ہو تو اگرچہ وہ آٹھ ماہ سے شوہر سے علیحدہ ہوکر میکے بیٹھی ہوئی ہے تب بھی فقط شوہر سے الگ رہنے کی وجہ سے شرعا بیو ی پرکوئی طلاق واقع نہیں ہوئی بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں،لہذا اگر دونوں میاں بیوی ایک ساتھ رہنے پر آمادہ نہ ہو تو ایسی صور ت میں شوہر کو چاہئے کہ خلع یا طلاق کے ذریعے بیوی کو اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کرے تاکہ وہ عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کر سکے۔
جبکہ نکاح کے بعد اگر میاں بیوی کے درمیان خلوت صحیحہ ہوچکی ہو تو پھر طلاق کی صورت میں شوہر کے ذمہ پورا حق مہر دینا لازم ہوگا،البتہ اگر طلاق دینے سے قبل بیوی اپنا حق مہر معاف کرے یا شوہر حق مہر کی معافی کے عوض بیوی کو خلع دے تو ایسی صورت میں حق مہر معاف ہوجائے گا پھر شوہر کے ذمہ حق مہر کی ادائیگی لازم نہ ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69501کی تصدیق کریں
1     522
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات