اولاد ہونےکے لیے وظیفہ بتلادیں۔
اولاد کے حصول کے لیے ظاہری تمام اسباب بھی اختیار کیے جائیں، البتہ اگر ظاہری اسباب اختیار کرنے کے باوجود اولاد نہ ہو رہی ہو تو اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑا کر اپنی بے بسی کا اظہار اور اولاد کے حصول کے لیے دعا کی جائے اور کثرت سے استغفار کا اور صدقات وغیرہ دینے کا اہتمام کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر فرض نماز کے بعد اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر سات مرتبہ درج ذیل چند وظائف (قرآنی آیات) پڑھنے کا اہتمام کیا جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ جلد مراد پوری ہوگی:
(1)۔۔{ رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیرُ الْوَارِثِینَ(89)} [الأنبیاء: 89]
(2)۔۔{رَبِّ ھبْ لِی مِنْ لَدُنْک ذُرِّیۃ طَیبَۃ إِنَّک سَمِیعُ الدُّعَاءِ (38)} [آل عمران: 38]
(3)۔۔{رَبِّ إِنّی لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَی مِنْ خَیرٍ فَقِیرٌ (24)} [القصص: 24]