طلاق

بیوی کی جانب سے یہ کہہ دینےسے”مجھے آپ کےساتھ نہیں رہنا“ سےنکاح پرفرق پڑتاہے؟

فتوی نمبر :
69738
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کی جانب سے یہ کہہ دینےسے”مجھے آپ کےساتھ نہیں رہنا“ سےنکاح پرفرق پڑتاہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ میں کہ میری بیوی مجھ سے ناراض ہے ، میں اُس کوقرآن اور حدیث کے مطابق ہرطرح سے منا رہا ہوں ، اور اُس کی ہر ہر بات ماننے کو تیار ہوں ، لیکن وہ میری کوئی بات نہیں سن رہی ، اور مجھے کہہ دیتی ہے کہ ”میرے دل میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں “ مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اُس کے ان الفاظ سے میرا جو مقام ، حق اور مرتبہ اللہ نے بنایا ہے وہ اُن سے آزاد ہوگئی ہے ؟ میرا اُس پر یا اُس کا میرے اُوپر کوئی حق اور کوئی ہمارا مرتبہ نہیں رہا جو کہ اللہ نے دیا ہے؟ ہمیں اس پر وضاحت فرما دیں کیا وہ ان الفاظ سے یا یوں کہہ دے کہ ”ساتھ نہیں رہنا“ اس سےوہ میرے ہر حق و مرتبے سے آزاد ہو جائے گی ؟ میں تو اُس کو ہر طرح سے منا رہا ہوں ، میں اُس سے بات کرتا ہوں وہ میرے ساتھ بات نہیں کرتی ، میں اُس کے گھر منانے کیلئے جاتا ہوں تو وہ کہہ دیتی ہے کہ یہاں نہ آؤ ، ہمارے لئے بہتر کیا ہے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلا ق کا اختیار اللہ تعالیٰ نے مرد کو دیا ہےنہ کہ عورت کو ، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی کے مذکور الفاظ ”میرے دل میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں“ کہنے سےنکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ، بلکہ دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے۔

جبکہ سائل کی بیوی کا مذکور طرزِ عمل شرعاً درست نہیں ، اس کو چاہیئے کہ آپس کی ناراضگی کو ختم کرکے خوش و خرم رہیں اورشوہر کی غلطی کو معاف کردے اور اپنا گھر بسانے کی فکر کرے ، سائل کو چاہیئے کہ بیوی کو احسن طریقے سے از خود یا خاندان کے بااثر افراد کے ذریعے سمجھانے کوشش کرے اور ساتھ دعاؤں کا بھی اہتمام کرے تو ان شاء اللہ اس سے فائدہ ہوگا۔


تاہم اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود دونوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہو جائے اور آپس کی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے دونوں کا حدود اللہ پر قائم رہتے ہوئے اس رشتہ کو برقرار رکھنا ممکن نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل اس کو ایک طلاقِ رجعی دے سکتا ہے اور اس صورت میں سائل گناہ گار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قوله تعالیٰ : فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللّٰهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا۔الآیة (البقرۃ: 229)۔
و فی الدر المختار : (و لا بأس به عند الحاجة) للشقاق بعدم الوفاق الخ و فی رد المحتار تحت (قوله : للشقاق) فإن لم يصطلحا جاز الطلاق و الخلع۔اھ (3/441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69738کی تصدیق کریں
0     536
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات