ہدیہ

کیا بیٹے کے نام خریدا ہوا پلاٹ ترکہ شمار ہوگا؟

فتوی نمبر :
69927
| تاریخ :
2023-12-23
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

کیا بیٹے کے نام خریدا ہوا پلاٹ ترکہ شمار ہوگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
1۔ اگر والدین نے اپنی زندگی میں کوئی قیمتی چیز، مثلاً طلائی زیورات، پلاٹ وغیرہ اولاد کو دے دیا ، بعد میں کیا والدین اس کو واپس لے سکتے ہیں یا پھر اس میں کسی اور بہن بھائی کو شریک کیا جا سکتا ہے؟
2۔ والد صاحب نے ایک بچے کے نام پر پلاٹ لیا، سارے کاٖغذات پر بچے کا نام لکھا ہوا ہے، لیکن اس پلاٹ کی فائل کا قبضہ کبھی اس بچے کو نہیں دیا ، بلکہ اس بچے کے بڑے بھائی کو فائل دے کر بتایا کے یہ پلاٹ چھوٹے بھائی کا ہے، ایسے میں والد صاحب کے انتقال کے بعد اس پلاٹ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر والدین اپنی صحت والی زندگی میں بیٹے یا بیٹی کو کوئی قیمتی چیز باقاعدہ مالکانہ طور پر دیدیں ، تو وہ بیٹا / بیٹی اس چیز کے مالک بن جائیں گے، والدین کے لئے اپنے ہبہ سے رجوع کرنا یا اس بیٹے/بیٹی کی رضامندی کے بغیر اس چیز میں کسی اور کو شریک کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے، جبکہ والدین اپنی نابالغ اولاد کے لئے اس کے نام پر کوئی چیز خرید کر اس پر بطور سرپرست اور وکیل بیٹےکی طرف سے قبضہ کر لیں، تو نابالغ بیٹا اس چیز کا مالک بن جائیگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے والد نے اپنے نابالغ بچہ کے نام پر مذکور پلاٹ خریدا ہو،پھر اس کی فائل بڑے بیٹے کو دیدی ہو،اوراسے یہ بتایاہو کہ یہ پلاٹ چھوٹے بھائی کا ہے تو مذکور نابالغ بچہ اس پلاٹ کا مالک بن گیا ، لہذا والدین کے انتقال کی صورت میں مذکور پلاٹ میں وراثت جاری نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: ( ومنها) ما هو في معنى العوض. وهو ثلاثۃ أنواع الأول صلة الرحم المحرم فلا رجوع في الهبة لذى رحم محرم. من الواهب وهذا عندنا (إلى قوله) (ولنا ) ما روينا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال : ) الواهب أحق بهبته ما لم يثب منها أى لم يعرض وصلة الرحم عوض معنى لأن التواصل سبب التناصر والتعاون في الدنيا فيكون وسيلة إلى استيفاء النصرة وسبب الثواب في الدار الآخر فكان أقوى من المال الخ (ج1 ص ۱۳۲ ط: سعید)
و في الهندية: ولا يرجع فی الهبة من المحارم بالقرابۃ كالآباء والأمهات وإن علوا والأولاد وإن سفلوا وأولاد البنين والبنات في ذلك سواء الخ (ج 4 ص 387 ط: ماجدیہ)۔
و فی الدر المختار : ( وان وهب له اجنبي يتم بقبض وليه وهو أحد أربعة : الأب، ثم وصیتہ،ثم الجد، ثم وصیتہ، الخ (ج 5 ص 695 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69927کی تصدیق کریں
0     768
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات