طلاق

"پاکستانی عورتوں کو حرام کرلیا ہے" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70110
| تاریخ :
2024-01-03
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"پاکستانی عورتوں کو حرام کرلیا ہے" کہنے کا حکم

ایک مرتبہ ہم دوست آپس میں گفتگو کررہے تھے تو nationality کو مد نظر رکھتے ہوئے مذاق میں ایک نے کہا کہ میں نے تو پاکستانی عورتوں کو اپنے اوپر حرام کرلیا ہے، تو کیا یہ ظہار کے زمرے میں آئے گا اور اگر کبھی اسکا پاکستانی خاتون سے شادی کا ارادہ ہو تو کفارۂ ظہار تو لازم نہیں ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کنوارہ شخص اگر نکاح کی طرف اضافت کیے بغیر طلاق کے الفاظ ادا کرتا ہے تو اس کی بات کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں، بلکہ اس کا کلام شرعاً لغو ہوگا اور نکاح کے بعد بھی اس بات کی وجہ سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر شخصِ مذکور کنوارہ ہو اور اس نے مذکور جملہ ”میں نے تو پاکستانی عورتوں کو اپنے اوپر حرام کرلیا ہے“ کہا ہے تو اس کا یہ جملہ لغو ہے، اس کی وجہ سے آئندہ کسی پاکستانی عورت سے نکاح کرنے کی وجہ سے اس پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ تاہم آئندہ کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی احتراز کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وجملة الكلام فيه أن الطلاق لا يخلو: إما أن يكون تنجيزا، وإما أن يكون تعليقا بشرط، وإما أن يكون إضافة إلى وقت أما التنجيز في غير الملك والعدة فباطل؛ بأن قال لامرأة أجنبية: أنت طالق أو طلقتك؛ لأنه إبطال الحل ورفع القيد ولا حل ولا قيد في الأجنبية، فلا يتصور إبطاله ورفعه وقد قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: «لا طلاق قبل النكاح» اھ(3/ 126)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70110کی تصدیق کریں
0     723
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات