طلاق

عدت کے دوران طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
70140
| تاریخ :
2024-01-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

عدت کے دوران طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم جناب! آپ سے میں نے مسئلہ بیان کیا تھا، میرے شوہر نے 21 اکتوبر کو ایک طلاق بول دی تھی، اور اب انہوں نے مجھے پیپر بناکردیا ہے ،جس میں لکھا ہے ،کہ وہ باقی کی دو طلاق بھی دے رہا ہے، تو کیا اب طلاق ہو گئی یا اس میں نیت دیکھی جائیگی؟ اور پیپر بھی انہوں نے مجھےتصویر کی صورت میں دیے ہیں ،میں نے تصویر اس ای میل میں لگا دی ہے ،گزارش ہے کہ میری رہنمائی کیجئے، کیونکہ اب اس رشتہ میں حرام حلال کی بات ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ اگرمطابق اصل ہو، اور سائلہ کے شوہر نے رخصتی یا خلوت صحیحہ ہوجانے کے بعد 21 اکتوبر کو واضح الفاظ جیسے "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" وغیرہ سےسائلہ کو ایک طلاق دی ہو تو ااس ایک طلاق کے بعد دورانِ عدت تحریری طورپر بقیہ دو طلاقیں دینے سے ،مجموعی طور پر سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت ِمغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اورحلا لہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ سائلہ ایام ِعدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قوله طلقت بوصول الكتابة ) أي اليها ( إلى قوله) ولو استكتب من آخر كتاباً بطلاقها وقرأه على الزوج فأخذه الزوج وختمه و عنونه وبعث به إليها فاتاها وقع الخ ( ج ٣ ص 246 ط: سعید)۔
وفي الهداية: وإن كان الطلاق ثلاثا فی الحرة واثنین في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحاً صحيحاً و یدخل بها ثم يطلقها أو یموت عنها الخ (ج2، ص ۹۲ ط: انعامية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70140کی تصدیق کریں
0     600
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات