طلاق

غیر محرم سے ناجائز تعلق رکھنے والی عورت کے شوہر کیلئے کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
70200
| تاریخ :
2024-01-07
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غیر محرم سے ناجائز تعلق رکھنے والی عورت کے شوہر کیلئے کیا حکم ہے؟

عورت اگر شوہر اور بیٹی کے ہوتے ہوئے غیر محرم سے تعلقات رکھے یعنی زنا کرے ،اس پر شوہر کے لئے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شادی شدہ عورت کااجنبی مرد سے ناجائز تعلقات استوار کرنا اور زنا جیسے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرنا انتہائی قبیح اور ناجائز و حرام فعل ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئی ہے،اگر اسلامی سزائیں نافذ العمل ہوتی،تو عورت کے اقرار یا حجت شرعیہ سے ثبوت زنا کے بعد اس پر رجم (سنگسار ) کی سزاجاری کی جاتی،تاہم اب اگر بیوی اپنے اس فعل پر نادم ہو اور آئندہ کے لئے اس فعل کا دوبارہ ارتکاب نہ ہونے کاعزم کرتی ہو،اور شوہر کو بھی اسکی توبہ اور مستقبل میں ایسے رذائل سے دور رہنے پر یقین ہو،تو شوہر کےلئے زنا جیسے فعل قبیح کے سرزد ہونے کے باوجود بیوی کو اپنے عقد میں رکھ کر میاں و بیوی کی طرح ساتھ زندگی بسر کرنا درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : الزنا یثبت بالبینۃ و الاقرار ( الی قولہ ) فالبینۃ ان تشھد اربعۃ من الشھود علی رجل و امراۃ بالزنا لقولہ " فاستشھدوا علیھن اربعۃ منکم " الخ ( ج 2 صـ 182 کتاب الحدود ط : انعامیۃ ) ۔
و فیھا ایضا : و اذا وجب الحد و کان الزانی محصنا رجمہ بالحجارۃ حتی یموت ، لانہ علیہ السلام رجم ماعزا و قد احصن ، و قال فی الحدیث المعروف :"و زنا بعد احصان " و علی ھذا اجماع الصحابۃ رضی اللہ عنھم الخ ( ج 2 صـ 184 کتاب الحدود فصل فی کیفیۃ الحد و اقامتہ ط : انعامیۃ ) ۔
و فی الدرالمختار : بل یستحب لو مؤذیۃ او تارکۃ صلاۃ غایۃ ، و مفادہ ان لااثم بمعاشرۃ من لاتصلی ، و یجب لوفات الامساک بالمعروف و یحرم لو بدعیا الخ ( ج 3 صـ 229 کتاب الطلاق ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فی رد المحتار تحت ( قولہ : لو مؤذیۃ ) اطلقہ فشمل المؤذیۃ لہ او لغیرہ بقولھا او بفعلھا ط ( قولہ : او تارکۃ الصلاۃ ) الظاھر ان ترک الفرائض غیر الصلاۃ کالصلاۃ الخ ( ج 3 صـ 229 کتاب الطلاق ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فی الدرالمختار : و المزنی بھا لاتحرم علی زوجھا الخ ( ج 3 صـ 527 کتاب الطلاق ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فیہ ایضا : ( الاصح حظرہ ) ای منعہ ( الا لحاجۃ ) کریبۃ و کبر الخ ( ج 3 صـ 229 کتاب الطلاق ط : ایچ ایم سعید ) ۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70200کی تصدیق کریں
0     1836
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات