طلاق

شوہر کی غربت کی وجہ سے بیوی کا طلاق مانگنا

فتوی نمبر :
70222
| تاریخ :
2024-01-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کی غربت کی وجہ سے بیوی کا طلاق مانگنا

میں عبدالحنان ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ، اور میرا سوال یہ ہے کہ میرے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں ، اس وجہ سے میری بیوی ہر روزمجھ سے لڑتی ہے ، بلا وجہ بچوں کو مارتی ہے اور طلاق مانگتی ہے ، اور نفسیاتی ٹارچر کرتی ہے ، اور میری بات بھی نہیں سنتی اپنی مرضی کرتی ہے ، اوراگر میں کچھ بولتا ہوں تو طلاق کا بولتی ہے ، تو میں کبھی کبھی بول دیتا ہوں کہ میں تمہیں " طلاق دے دونگا " تو کیااس سے طلاق ہو جاتی ہے ؟ اور مجھے اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے بیوی کے مطالبہ طلاق کے جواب میں اگر واقعۃً"میں تمہیں طلاق دیدونگا"کے الفاظ استعمال کئے ہوں، تو اس سے اگرچہ کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،تاہم بیوی کافقط معاشی تنگی کی وجہ سے اپنے شوہر سے طلاق کامطالبہ کرنا اور مباح امور میں اس کی اطاعت نہ کرنا ،بچوں اور شوہر سے براسلوک کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہی ہے ،جس پر اسے بصدقِ دل توبہ واستغفار اور شوہر سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے ،ان پریشان کن حالات میں اس کابازو اور معاون بن کر اس کی ہمت باندھنے کی کوشش کرنی چاہیئے ،تاکہ ان کی آگےکی زندگی خوشگوار ہوسکے ،نیز میاں وبیوی کونمازوں کااہتمام کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاکرتے رہناچاہیئے ،امید ہے اللہ تعالی بہتری کامعاملہ فرمائیں گے ،جبکہ سائل کوبھی چاہیئے کہ وہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے میں احتیاط کرے ،تاکہ بعد میں پشیمانی کاسامنانہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : بخلاف قولہ ( ساطلق ) کنم لانہ استقبال فلم یکن تحقیقا بالتشکیک و فی المحیط لو قال بالعربیۃ اطلق لایکون طلاقا الا اذاغلب استعمالہ للحال فیکون طلاقا الخ ( ج 1 صـ 384 کتاب الطلاق الفصل السابع الطلاق ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فی الفقہ الاسلامی و ادلتہ : و یسن لکل من الزوجین تحسین الخلق لصاحبہ و الرفق بہ و احتمال اذاہ و سوء طباعہ لقولہ تعالی : ( و الصاحب بالجنب ) ای احسان لہ و لحدیث المتقدم " استوصوا بالنساء خیرا" وحدیث "خیار کم خیار کم لنسائہ "( الی قولہ ) قال ابن عباس رضی اللہ عنہ : ربما رزق منھا ولد فجعل اللہ فیہ خیراکثیرا"و اخرج مسلم عن جابر بن عبداللہ ان رسول اللہ ﷺ قال :"لایفرک مؤمن مؤمنۃ ان کرہ منھا خلقا رضی منھاخلقا آخر ای لایبغضھا الخ ( ج 7 صـ 330-331 الباب الاول الزواج و آثارہ الفصل السابع حقوق الزواج و واجباتہ ط : رشیدیۃ ) ۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70222کی تصدیق کریں
0     636
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات