حرمت مصاهرت

بہو سے ناجائز تعلق رکھنے والے شخص پر خرچ کیا جا سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
70564
| تاریخ :
2024-01-26
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

بہو سے ناجائز تعلق رکھنے والے شخص پر خرچ کیا جا سکتا ہے ؟

میرا سوال ہےکہ ایک شخص جو اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلق (زنا) قائم کرے تو شریعت میں کیا حکم ہے ؟ رشتہ دار ہونے کی وجہ سے ہمارے لیے کیا حکم ہے ،ان پر خرچ کرنا چاہیے یا نہیں ؟ ان کے گھر سے کچھ کھا پی سکتے ہیں ، ان کے ساتھ تعلقات، لین دین کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکردہ تفصیلات اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہوں ، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اور واقعۃً شخص مذکور اپنی بہوکے ساتھ زنا کا مرتکب ہوچکاہو، اور شوہر اس بات کی تصدیق بھی کردے تو اس کی وجہ سے مذکور عورت (بہو)اپنے شوہر پر ہمیشہ کیلئے حرام ہوچکی ہے ، لہذا میاں بیوی دونوں کا ایک ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ بیٹے پر لازم ہے کہ الفاظ متارکت (میں نے چھوڑدیا ،میں نے طلاق دیدی) وغیرہ کہہ کر بیوی کو علیحدہ کردے ، تاکہ عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کر سکے ، اور مذکور دونوں مرد عورت اپنے اس گناہ پر بصدق دل توبہ و استغفار کریں ، اور آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز تعلقات سے مکمل اجتناب کریں ، تاہم اگر وہ ضرورت مند ہو ں تو ان پر خرچ کیا جاسکتا ہے ،اور ان کے گھر آنے جانے اورکھانے پینے کی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:{وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ[لقمان: 15]
وفی الھندیۃ: فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير.(الباب الثالث فی بیان المحرمات القسم الثانی المحرمات بالصھریۃج1 ص274ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70564کی تصدیق کریں
0     800
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات