(+92) 0317 1118263

حرمت مصاهرت

شوہر کو اپنے باپ اور بیوی کے ناجائز تعلقات کا شبہ ہو تو اس کا نکاح پر کیا اثر ہوگا ؟

فتوی نمبر :
70686
| تاریخ :
2024-02-02

شوہر کو اپنے باپ اور بیوی کے ناجائز تعلقات کا شبہ ہو تو اس کا نکاح پر کیا اثر ہوگا ؟

سراگرمیری بیوی اورمیرےوالدناجائزتعلقات رکھتےہیں،اورمیرےپاس کوئی ثبوت نہیں ہیں،کیوں کہ ایسی چیزیں سرِعام نہیں کی جاتی،لیکن کچھ حالات و واقعات اس پرشاہدہیں،مجھےآپ سےاس بارےمیں مشورہ درکار ہے،اب مجھےکیاکرناچاہیئے؟براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنی بیوی اور والد سے متعلق کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو بلکہ ان دونوں کے درمیان واقعۃً بوس وکنار یازنا وغیرہ جیسے ناجائز تعلقات پائے جاتے ہوں، اور کسی وقت یہ ناجائز تعلقات ثابت بھی ہوجائیں، یا وہ دونوں اس ناجائز تعلق کا اقرار کرلیں، تو ایسی صورت میں سائل کی تصدیق کے بعد سائل کی بیوی ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہوجائیگی، جس کے بعد دونوں کے لئے ساتھ رہنےکی کوئی صورت بھی ممکن نہ ہوگی، تاہم اگر اس سلسلہ میں سائل کسی غلط فہمی کا شکار ہو تو ایسے خواہ مخواہ اپنے والد اور بیوی پر بغیر کسی ثبوت کے الزام سے اجتناب چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وان جاھداک علی ان تشرک بی مالیس لک بہ علم فلا تطعھما وصاحبھما فی الدنیا معروفا واتبع سبیل من اناب الی ثم الی مرجعکم فانبئکم بما کنتم تعملون۔الآیۃ(سورۃ القمان/15)۔
وفی الھندیۃ: فمن زنی بامراۃ حرمت علیہ امھا وان علت وبنتھا وان سفلت وکذا تحرم المزنی بھا علی آباء الزانی واجدادہ وان علوا وابنائہ وان سفلوا کذا فی فتح القدیر الخ(ج1 صـ274 الباب الثالث فی بیان المحرمات القسم الثانی المحرمات بالصھریۃ ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضاً: والمتارکۃ فی الفاسد بعد الدخول لاتکون الا بالقول کخلیت سبیلک او ترکتک ومجرد انکار النکاح لایکون متارکۃ اما لو انکر وقال ایضا اذھبی وتزوجی کان متارکۃ لکن لاینقص من عدد الطلاق الخ (ج1 صـ330 الباب الثامن فی النکاح الفاسد واحکامہ ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70686کی تصدیق کریں
0     34
متعلقه فتاوی
( view all )
عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟ 21548 535 باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا 57971 1453 سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ 40097 588 جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم 69322 189 حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب 68066 351 مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟ 22273 317 اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا 73548 83 سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟ 72763 95 سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم 67370 407 بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟ 73102 88 باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم 58129 335 بہو کا سسر پر ناجائز تعلق کا دعویٰ کرنا 51171 350 بہو سے ناجائز تعلق رکھنے والے شخص پر خرچ کیا جا سکتا ہے ؟ 70564 76 شوہر کو اپنے باپ اور بیوی کے ناجائز تعلقات کا شبہ ہو تو اس کا نکاح پر کیا اثر ہوگا ؟ 70686 34