طلاق

دو سال قبل ایک طلاق دی تھی اور رجوع نہیں کیا تو اب کیا حکم ہے ؟

فتوی نمبر :
70736
| تاریخ :
2024-02-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو سال قبل ایک طلاق دی تھی اور رجوع نہیں کیا تو اب کیا حکم ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بہن کو تقریباً دوسال آٹھ مہینے پہلے شوہر نے ایک طلاق دی تھی، تین طلاقیں نہیں دی ہیں، تو براہِ کرام شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ شرعاً طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟

نوٹ: مذکور ایک طلاق کے بعد شوہر نے اب تک رجوع نہیں کیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سائل کے بہنوئی نے ان کی بہن کو طلاق دیتے وقت کون سے الفاظ استعمال کئے ہیں،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر سائل کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو "میں تمہیں طلاق دیتاہوں" جیسے واضح اور صریح الفاظ کے ساتھ فقط ایک طلاق دی ہو،تین طلاقیں نہ دی ہوں،تو اس سے سائل کی بہن پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی تھی، جس کے بعد اسے دورانِ عدت رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا، چنانچہ دورانِ عدت اگر انہوں نے رجوع نہ کیا ہو تو رجوع نہ کر نے کی وجہ سے یہ طلاق ، طلاق بائن ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہو چکا ہے، اب سائل کی بہن کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، تاہم اگر میاں بیوی ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں، تو نئے حق مہر کے تقرر کےساتھ باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية: الطلاق على ضربين : صريح وكنایة فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة (إلى قولہ) فهذا يقع به الطلاق الرجعي الخ ( باب ایقاع الطلاق،ج2، ص 61، ط؛انعامیۃ)۔
وفي الهندية : وأما حكمه فوقوع الفرقة بانقضاء العدة في الرجعي وبدونه في البائن الخ ( كتاب الطلاق، ج ١ ص 348،ط: ماجدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70736کی تصدیق کریں
0     629
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات