طلاق

غصہ میں شوہر کا بیوی کو اللہ حافظ کہنےسے طلاق ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
70804
| تاریخ :
2024-02-09
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصہ میں شوہر کا بیوی کو اللہ حافظ کہنےسے طلاق ہو جاتی ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! میرا سوال کنایہ الفاظ بولنے سے طلاق واقع ہونے سے متعلق ہے ، اگر شوہر کو بیوی پر کسی بات پر غصہ ہو اور وہ بیوی کو واٹس ایپ میسج پر بات چیت کے دوران غصے کی حالت میں "اللہ حافظ" کہے اور دل میں کوئی متعین نیت حاضر نہ ہو بلکہ محض غصہ کا اظہار مقصود ہو اور بیوی کو ناگواری کا احساس دلانا مقصود ہو، البتہ اللّٰہ حافظ کہنے کے دوران دل میں طلاق کا خیال وارد ہو گیا ہو (ممکن ہے کہ یہ شیطان کی طرف سے وسوسہ ہو کیونکہ شوہر کو ایسے خیالات پہلے بھی وارد ہو جاتے ہیں)، تو کیا اس طرح اللّٰہ حافظ کہنے سے طلاق تو واقع نہیں ہوتی؟ براہ مہربانی تفصیل سے رہنمائی فرما دیجئے۔جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مذکور الفاظ " اللہ حافظ" سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی بلکہ میاں بیوی کا نکاح قائم ہے اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية الخ( ج 3 ص 230 ط: سعید)۔
وفی بدائع الصنائع: وأما بيان ركن الطلاق فركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق لغة وهو التخلية والإرسال ورفع القيد في الصريح وقطع الوصلة ونحوه في الكناية الخ( ج 3 ص 98 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70804کی تصدیق کریں
0     780
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات