طلاق

حالت حمل میں دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
70813
| تاریخ :
2024-02-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حالت حمل میں دی ہوئی طلاق کا حکم

میرے بیٹے زید نے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے 11 جنوری 2024 کو اپنی بیوی فاطمہ کو طلاق دیدی، 3 بار زبانی طلاق دی ، پھر اسٹامپ پیپر پر مجسٹریٹ سے طلاق نامہ بنوایا ، پھر نادرا سے طلاق نامہ کا سرٹیفکیٹ بھی بنوا لیا ، 21 جنوری کو چار (4) گواہان کے سامنے حق مہر بھی ادا کردیا اور اسی دن فاطمہ کے گھر والے جہیز کا سب سامان بھی لے گئے ، طلاق کے 25 دن بعد فاطمہ نے دعویٰ کیا کہ میں حاملہ ہوں یعنی میں ماں بننے والی ہوں ، اسلئے یہ طلاق نہیں ہوئی ، طلاق کے وقت یا اس سے پہلے فاطمہ نے کوئی ایسی بات نہیں کی تھی ، براہ مہربانی آپ شرعی طریقے سے بتائیں کہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں ؟
نوٹ : طلاق کے الفاظ یہ تھے کہ " جاجا طلاق دی " یہ جملہ تین بار کہا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حالت حمل میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا صورت مسؤلہ میں اگر شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو مذکور الفاظ" جاجا طلاق دی " کہہ دیئے تو اس سے بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ عورت ایام عدت ( وضع حمل ) کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و حل طلاقھن ) ای الآیسۃ و الصغیرۃ و الحامل (عقب وطء ) لان الکراھۃ فیمن تحیض لتوھم الحبل و ھو مفقود ھنا الخ (کتاب الطلاق ، ج 3 ، ص 232 ، ط : سعید ) ۔
وفیہ ایضاً : و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاً صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا کذا فی الھدایۃ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ الخ ، ج 1 ، ص 473 ، ط : ماجدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70813کی تصدیق کریں
0     440
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات