طلاق

دورانِ عدت دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
70821
| تاریخ :
2024-02-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دورانِ عدت دی ہوئی طلاق کا حکم

محترم شیخ !امید ہے کہ آپ یہ ای میل بخیر وعافیت وصول کر رہے ہیں ،میں ہمارے طلاق کے اعلان کے حوالے سے معاملے کو واضح کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں ، پانچ جنوری کو میں نے آپ کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا جس میں کہا گیا تھا ، کہ میں آپ کو طلاق دیتا ہوں ، بیس (20) دن کے بعد پچیس (25) جنوری کو میں نے ایک صوتی پیغام اور ایک تحریری پیغام بھیج کر اپنے فیصلے کو دوبارہ دہرایا جس میں کہا گیا تھا کہ "میں آپ کوطلاق دیتا ہوں " میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں ، کہ ہم اپنی طلاق کے لئے صحیح طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں ؟ براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا ہمیں پانچ (5) جنوری کو کیے گئے اعلان کو سرکاری طور پر ماننا چاہئے، یا پچیس (25) کو اس کے بعد کا اعلان اس کی جگہ لے لیتا ہے ، آپ کی سمجھ اور تعاون کے لئے آپ کا شکریہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح زبانی طور پر الفاظ طلاق کہنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے ،اسی طرح تحریری طور پر بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے پانچ (5) جنوری کو طلاق کا ایک ٹیکسٹ بھیجا اور اس کے بعد پچیس (25) جنوری کو ایک صوتی پیغام اور ایک تحریری پیغام کے ساتھ اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " میں آپ کو طلاق دیتا ہوں " کےساتھ مزید دو طلاقیں دیدی ہوں ، تو اس کی بیوی پر مجموعی طور پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حُرمتِ مغلّظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ، اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة؛الخ (ج3 ص 187 فصل وأما حکم البائن ط سعید)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله طلقت بوصول الكتاب) أي إليها(الی قولہ) ولو استكتب من آخر كتابا بطلاقها وقرأه على الزوج فأخذه الزوج وختمه وعنونه وبعث به إليها فأتاها وقع إن أقر الزوج أنه كتابةالخ (ج 3 ص 246 مطلب فی الطلاق بالکتابۃ ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70821کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات