طلاق

طلاق کے معاملہ پر ایک سوال

فتوی نمبر :
70837
| تاریخ :
2024-02-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے معاملہ پر ایک سوال

السلام علیکم
میرا سوال یہ ہےکہ میری بیوی سے واٹس ایپ میسج پر لڑائی کے دوران اس نے مجھ سے کہا 'اگر میں بری ہوں تو مجھے چھوڑ دو' تو میں نے اس سے کہا 'ہماری چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کی وجہ سے مجھ سے طلاق کی طلب کیوں کر رہی ہو؟پھر اس نے کہا 'میں طلاق نہیں مانگ رہی،اگلے دن ہم دوبارہ لڑے اور وہ کہہ رہی تھی کہ 'تم نے کہا تھا طلاق، میں نے کہا کہ نہیں ( لفظ" کہا" سے میری بیوی کا مطلب تھا کہ میں اس پر طلاق مانگنے کا الزام لگا رہا ہوں،میری بیوی کی اردو کمزور ہے لیکن میں اپنی بیوی کا مطلب سمجھ گیا) تو میں نے اس سے کہا "کیونکہ چھوڑنے سے تمہارا مطلب طلاق تھا"،میرا ارادہ طلاق کا ہر گز نہیں تھا اور میں نے کبھی اپنی بیوی کے لئے طلاق کا لفظ نہیں بولا، یہ صرف الفاظ کی غلط فہمی تھی،لڑائی کے دوران، ہم دونوں جانتے تھے کہ ہم صرف اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ اس نے طلاق مانگی ہے یا نہیں، کیا طلاق واقع ہوئی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر سائل نے اپنی بیوی کےجملے "اگر میں بری ہوں تو مجھے چھوڑ دو" کے جواب میں سوالیہ انداز میں یہ جملہ "ہماری چھوٹی چھوٹی لڑائیوں الخ" دہرایا ہو ،اس کے علاوہ میں نے چھوڑ دیا یا الفاظِ طلاق پر مشتمل کوئی جملہ نہ دہرایا ہو، تو ان جملوں سے یا اگلے دن اس پر تبصرہ کرتے ہوئے دہرائے گئے جملوں سے اس کی بیوی پر شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،اس لئے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قولہ وما بمعناھا من الصریح) ای مثل ما سیذکرہ من نحو: کونی طالقا واطلقی و یا مطلقۃ بالتشدید (إلی قولہ) وجزم الزیلعی بأنہ لا بد فیھما من النیۃ کما ذکرہ الخیر الرملی: أی فیکون کنایۃ لأن الصریح لا یحتاج إلی النیۃ، وأما مافی البحر (إلی قولہ) لأن دلالۃ الحال قائمۃ مقام النیۃ، حتی لو لم تکن قائمۃ لم یقع إلا بالنیۃ اھ (کتاب الطلاق باب الصریح ج 3 صـ 239-248 ظ؛ سعید)
وفی الھندیۃ: حکی یمین رجل فلما بلغ إلی ذکر الطلاق خطر ببالہ امرأتہ إن نوی عند ذکر الطلاق عدم الحکایۃ واستئناف الطلاق وکان موصولا بحیث یصلح للإیقاع علی امرأتہ یقع لأنہ أوقع و إن لم ینو شیئا لا یقع لأنہ محمول علی الحکایۃ الخ (کتاب الطلاق فصل فیمن یقع الطلاق الخ ج 1 صـ 353 ط:ماجدیۃ)
وفی فتح القدیر: کما سیذکر لا بد من القصد بالخطاب بلفظ الطلاق علمابمعناہ أو النسبۃ إلی الغائبۃ کما یفیدہ فروع ھو أنہ لو کرر مسائل الطلاق بحضرۃ زوجتہ ویقول أنت طالق ولا ینوی طلاقا لا تطلق و فی متعلم یکتب ناقلا من کتاب رجل قال ثم وقف وکتب امرأتی طالق وکلما کتب قرن الکتابۃ بالتلفظ بقصد الحکایۃ لا یقع علیہاالخ (کتاب الطلاق باب ایقاع الطلاق ج3 صـ 351ط:رشیدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70837کی تصدیق کریں
0     504
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات