طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے والےرشتدار وں سے بائیکاٹ کا حکم

فتوی نمبر :
71022
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے والےرشتدار وں سے بائیکاٹ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک کزن ( چچا زاد/ خالہ زاد ) ہے، جس نے شرعی طریقہ سے دوسری شادی کی تو ہمارے پورے گھرانے نے اس کا مکمل ساتھ دیا، جبکہ اس کے اپنے گھر والے دوسری شادی پر اس سے سخت نالاں تھے ، شادی کچھ عرصہ چلی، اس کے بعد ناچاقی کی بنا ءپر طلاق ہوگئی، لڑکے نے طلاق نامہ لڑکی والوں کو بھجوادیا، تھوڑے دنوں بعد لڑکے اور لڑکی کا باہمی رابطہ قائم ہوا تو وہ دو بارہ ساتھ رہنے پر آمادہ ہو گئے لیکن حلالہ نہیں کروایا ، ہماری اور ہمارے گھرانے کی طرف سے کئی دفعہ ان کو متنبہ کیا گیا، تا ہم پہلے تو لڑکا حیلے بہانے تراشنے لگا کہ میں نے تین طلاق نہیں دی ہے، جب ہم نے طلاق نامہ دکھایا جس میں اس کے دستخط ثبت تھے، ( طلاق نامہ پر یہ دستخط شوہر موصوف نے بدستِ خود راقم کے سامنے برضا و رغبت کئے تھے ) تو کہنے لگا کہ میں نے " جامعہ بنوری ٹاؤن " سے زبانی فتوٰی لیا تو کچھ مفتیوں نے کہا کہ طلاق ہی نہیں ہوئی ہے، جب ہم نے پوچھا کہ کون سا مدرسہ؟ جامعہ بنوریہ سائٹ یا جامعہ بنوری ٹاؤن؟ تب آئیں بائیں شائیں کرنے لگا، جس سے ہمیں بخوبی اندازہ ہوگیا کہ یہ جھوٹ کہہ رہا ہے، کچھ عرصہ بعد کہنے لگا کہ میں نے حلالہ کروالیا ہے، ہم نے کہا کہ حلالہ کا کوئی ثبوت ؟ تو اس پر کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا جبکہ شواہد و قرائن اس بات پر شاہد ہیں کہ اس نے قطعی حلالہ نہیں کروایا ۔چنانچہ بنا حلالہ اور تجدید نکاح کے باہم ساتھ رہنے پر ہمارے متعدد مرتبہ کے انتباہ کے باوجود بھی جب وہ راہِ راست پر نہ آیا تو ہم نے اس سے اور اس کے گھر والوں سے بائیکاٹ کر لیا، موصوف کے گھر والے وہ ہیں جو شرعی ضابطہ کے تحت کی گئی دوسری شادی پر تو خفار ہے اور اب طلاق دینے کے بعد حلالہ نہ کرنے کے باوجود بھی نا صرف اس کے ساتھ ہیں بلکہ اس کو مکمل سپورٹ بھی کرتے ہیں، اس تناظر میں ہم اپنی خوشیوں اور عید برات کے موقعوں پر نہ ان کو مد عوکرتے ہیں اور نہ ہی وہ ہمیں اس قسم کی تقریبات میں شرکت کی زحمت دیتے ہیں ،البتہ موت میت اور غمی کے مواقع پر وہ بھی شرکت کرتے ہیں اور ہم بھی شریک ہو جاتے ہیں۔ بائیکاٹ کو تقریباڈھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے، لیکن تا حال قطع تعلقی اور بائیکاٹ کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوا ہے۔ ماضی میں ہم نےا س کے گھر والوں کے سامنے یہ صورت پیش کی تھی کہ اگر تم اس کے ساتھ بائیکاٹ کرو گے تو ہم تمہارے ساتھ تعلقات برقرار رکھیں گے،بصورتِ دیگر ہمارا تمہارے ساتھ بھی بائیکاٹ ہے، لیکن انہوں نے ہماری ایک نہیں مانی اور اپنی مکمل سپورٹ ان کے ساتھ جاری رکھی۔
اب در یافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ہمارا اپنے اس کزن کی وجہ سے اپنی خالہ اور خالہ زاد بہن بھائیوں سے قطع تعلق کرنا درست ہے یا نہیں؟ کیا ہمارے کزن کو سپورٹ کرنے کی وجہ سے ان کے گھر والوں سے ہمارا بائیکاٹ اور قطع تعلق کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ کیا ہم صرف اپنے کزن کے ساتھ بائیکاٹ اور قطع تعلق کرنے میں حق بجانب ہیں یا نہیں؟ اگر بائیکاٹ کرنا درست ہے تو ہم پر قطع رحمی کا وبال تو نہیں ہوگا ؟نیز جو لوگ اس سے قطع تعلقی اختیار نہیں کرتے ان کے ساتھ قطع تعلق کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرماکر ممنون فرما ئیں ۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی پر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو اور واقعۃً سائل کا کزن اپنی بیوی کے ساتھ بغیر حلالہ شرعیہ کے ساتھ رہ رہا ہو تو اس کی وجہ سے وہ دونوں سخت گناہ گار ہورہے ہیں، ان پر لازم ہے کہ فوری طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرکے بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اور آئندہ کے لئے اس طرح کے فعلِ حرام کے ارتکاب سے مکمل اجتناب کریں، تاہم اگر وہ سمجھانے کے باوجود اپنے اس فعلِ حرام سے باز نہ آرہا ہو اور اس کے گھر والے بھی اسے اس گناہ سے منع کرنے کے بجائے اس کا ساتھ دے رہے ہوں تو بغرضِ اصلاح ان سے قطع تعلقی اختیار کر کے آپس میں میل ملاپ سے مکمل اجتناب کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور اس کی وجہ سے سائل اور اس کے اہلِ خانہ گناہ گار بھی نہ ہوں گے، نیز جو لوگ مذکور شخص سے قطع تعلقی اختیار نہیں کرتے ، ان کو بھی چاہیئے کہ اس شخص سے قطع تعلق اختیار کریں، تاکہ وہ اپنے اس قبیح فعل پر نادم ہو کر اس سے باز آجائے، جبکہ جو لوگ بغرضِ اصلا ح ان سے قطع تعلقی نہیں کرنا چاہتے، ان سے تعلق اور بات چیت ختم کرنا درست نہیں، بلکہ ان کے ساتھ حسبِ معمول تعلق برقرار رکھتے ہوئے ان کی معاونت کی کوشش کرنی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: - عن أبي أيوب الأنصاري - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ولا يحل للرجل أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا، وخيرهما الذي يبدأ بالسلام ". متفق عليه.» الخ
وفی حاشیتہ: قال: وأجمع العلماء على أن من خاف من مكالمة أحد وصلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل مضرة في دنياه يجوز له مجانبته وبعده، ورب صرم جميل خير من مخالطة تؤذيه. وفي النهاية: يريد به الهجر ضد الوصل، يعني فيما يكون بين المسلمين من عتب وموجدة، أو تقصير يقع في حقوق العشرة والصحبة دون ما كان من ذلك في جانب الدين، فإن هجرة أهل الأهواء والبدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة والرجوع إلى الحق، فإنه صلى الله عليه وسلم لما خاف على كعب بن مالك وأصحابه النفاق حين تخلفوا عن غزوة تبوك أمر بهجرانهم خمسين يوما الخ ( کتاب الآداب رقم الحدیث: 5027 ج 9 ص 230 ط: رشیدیہ)۔
و فی عمدۃ القاری: أي: هذا باب في بيان ما يجوز من الهجران لمن عصى، وقال المهلب: غرض البخاري من هذا الباب أن يبين صفة الهجران الجائز وأن ذلك متنوع على قدر الإجرام، فمن كان جرمه كثيرا فينبغي هجرانه واجتنابه وترك مكالمته، كما جاء في كعب بن مالك وصاحبيه، وما كان من المغاضبة بين الأهل والإخوان فالهجران الجائز فيها ترك التحية والتسمية وبسط الوجه الخ ( کتاب الآداب، باب في بيان ما يجوز من الهجران لمن عصى ج 22 ص 225 ط: دارالکتب )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71022کی تصدیق کریں
0     867
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات