طلاق

ایک صریح طلاق کا جملہ لکھنے کے بعد "اور اپنی زوجیت سے علیحدہ کرتا ہوں "لکھا تو کتنی طلاقیں واقع ہوئیں

فتوی نمبر :
71025
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک صریح طلاق کا جملہ لکھنے کے بعد "اور اپنی زوجیت سے علیحدہ کرتا ہوں "لکھا تو کتنی طلاقیں واقع ہوئیں

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمی گوہر امان ولد عمران نے اپنی بیوی مسماۃ سکینہ بی بی بنت محمد داور کے مطالبۂ طلاق پر ایک تحریری طلاق دی ہے ، جس کی کاپی منسلک ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس سے طلاق ہوتی ہے کہ نہیں؟ اور اب ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟ جبکہ اس تحریری طلاق کے بعد بھی ہم دس پندرہ دن ایک ساتھ رہے ہیں ، اور ہمارے درمیان ہمبستری بھی ہوئی ہے ، اب ہم ساتھ رہنا چاہتے ہیں، تو ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ میں طلاق کے درج الفاظ " مسماۃ مذکور کو اس کے مطالبۂ پر طلاق دیتا ہوں اور اپنی زوجیت سے علیحدہ کرتاہوں" میں چونکہ طلاق کے دو علیحدہ علیحدہ جملے درج ہیں اور ان میں سے ہر ایک طلاق کے باب میں مستقل جملہ شمار ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں طلاق کے واضح الفاظ کے بعد کنائی الفاظ "اور اپنی زوجیت سے علیحدہ کرتاہوں" تحریر کرنے سے یہ دو طلاقیں، طلاق بائن بن کر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا تھا، جس کے بعد سائل اور اس کی بیوی کا تجدید ِنکاح کیے بغیر میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا جائز نہیں تھا، جتنا عرصہ وہ ساتھ رہے ہیں، گناہ میں مبتلا رہے ہیں، جس پر ان دونوں پر بصدقِ دل توبہ و استغفار لازم ہے، تاہم اگر اب دونوں ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں، تو باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ باہمی رضامندی سےتجدیدِ نکاح کرکے ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں، تاہم سائل کے پاس آئندہ کیلئے فقط ایک طلاق کا اختیار باقی رہیگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قوله طلقت بوصول الكتاب ) أي اليها ( إلى قوله) ولو استكتب من آخر كتاباً بطلاقها وقرأه على الزوج فأخذه الزوج وختمه و عنونه وبعث به إليها فاتاها وقع الخ ( ج ٣ ص 246 ط: سعید)۔
وفی الدرالمختار:الصريح يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن يلحق الصريح الخ (ج 3، ص306، ط:سعید)۔
وفی الہندیۃ: لو قال لها: لا نكاح بيني و بينك، أو قال: لم يبق بيني و بينك نكاح، يقع الطلاق إذا نوى الخ (کتاب الطلاق،ج 1، ص، 375 ط: ماجدیہ)۔
وفي الدرالمختار: وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع ومنع غيره فيها لاشتباه النسب الخ ( باب الرجعة ، ج 3 ، ص 409 ، ط" سعيد )۔
‌وفی الہدایۃ: وإذا ‌كان ‌الطلاق ‌بائنا ‌دون ‌الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب ولا اشتباه في إطلاقه الخ ( فصل فيما تحل به المطلقة، ج 2، ص 92، ط؛ انعامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71025کی تصدیق کریں
0     709
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات