طلاق

گواہوں کے بغیر کئے ہوئے نکاح کے بعد طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
71038
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

گواہوں کے بغیر کئے ہوئے نکاح کے بعد طلاق کا حکم

میرا سوال ہے آج سے ایک سال پہلے میں نے کورٹ میرج کی تھی جس کے لئے ایک وکیل صاحب کی خدمت لی، وکیل صاحب نے نکاح خواں کو بلایا، گاڑی میں ہی نکاح ہوا، وہاں دولہا دلہن اور نکاح خواں کے علاوہ کوئی نہیں تھااور نکاح فارم پر پہلے سے ہی گواہان کے دستخط ہوئے تھے، اب آج سے کچھ دن پہلے میری اور میری بیوی کی کافی لڑائی ہوئی جس کے بعد میں کافی غصّے میں تھا اور اسی غصّے میں میں نے اسے چماٹ مارا چہرے پر اور کافی لوگوں کے سامنے تین بار طلاق دے دی، وہاں اُن لوگوں کے سامنے ہی ا س نے پہلے مجھے نیچا دکھایا تھا جس پر میں حواس باختہ ہوا اور طلاق دی، اب جو میری بیوی تھی، وہ نہیں مانتی کہ یہ طلاق ہوئی ہے ،جب کافی بار میں نے سمجھایا تو کہتی ہے ہمارا نکاح ہی نہیں ہوا تھا جو ختم ہو ،براہِ مہربانی مجھے اس پر مفتیانِ کرام سے فتویٰ چائیے شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح کی صحت کے لئے دو عاقل ،بالغ ، مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عاقلہ بالغہ عورتوں کا مجلسِ نکاح میں بطورِ گواہ کے موجود ہونا ضروری ہے، وگرنہ یہ نکاح فاسد ہوگا، جس کو فسخ کرنا، یا شوہر کا الفاظِ متارکت مثلاً میں نے چھوڑ دیا وغیرہ کہنا ضروری ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسؤلہ میں بغیر گواہوں کے کیا گیا نکاح ، نکاح فاسد تھا، جس کو فسخ کرنا لازم تھا، اب جب سائل نے طلاق دیدی ہے تو اس سے متارکت ہوچکی ہے، البتہ دونوں جتنا عرصہ اس نکاح کی وجہ سے ساتھ رہے ہیں سخت گناہ گار ہوئے ہیں، دونوں پر بصدقِ دل توبہ و استغفار لازم ہے، البتہ عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ويجب مهر المثل في نكاح فاسد) وهو الذي فقد شرطا من شرائط الصحة كشهود (الی قولہ) (لكل واحد منهما فسخه ولو بغير محضر عن صاحبه دخل بها أو لا) في الأصح خروجا عن المعصية. فلا ينافي وجوبه بل يجب على القاضي التفريق بينهما (وتجب العدة بعد الوطء) لا الخلوة للطلاق لا للموت (من وقت التفريق) أو متاركة الزوج وإن لم تعلم المرأة بالمتاركة في الأصح الخ (مطلب فی النکاح الفاسد، ج 3، ص 131، ط: سعید)۔
و فی رد المحتار تحت: (قوله أو متاركة الزوج) في البزازية: المتاركة في الفاسد بعد الدخول لا تكون إلا بالقول كخليت سبيلك أو تركتك ومجرد إنكار النكاح لا يكون متاركة. أما لو أنكر وقال أيضا اذهبي وتزوجي كان متاركة والطلاق فيه متاركة لكن لا ينقص به عدد الطلاق الخ (مطلب فی النکاح الفاسد، ج 3، ص 133، ط: سعید)۔
و فی الھدایۃ: ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين الخ (کتاب النکاح، ج 2، ص 5)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71038کی تصدیق کریں
0     542
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات