طلاق

بیوی کو" تم میری بہن ہو " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
71103
| تاریخ :
2024-02-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو" تم میری بہن ہو " کہنے کا حکم

کیافرماتےہیں علمائےکرام مسئلہ ذیل کےبارےمیں کہ :
میں مسمی زید نےگھریلولڑائی جھگڑےکےدوران تین مرتبہ اپنی بیوی کو"تم میری بہن ہوجیسےپہلےتھی اب جاؤ"کہا،اوریہ میں نےطلاق کی نیت سےہی کہاتھا،اب معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں طلاق ہوئی یانہیں؟اوراگرہوئی توکتنی؟اوراب ہمارےلئےکیاحکم ہے؟
نوٹ: میری بیوی میری چچاکی بیٹی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرسائل کےعلاقائی سطح پرعرف وعادت میں بیوی کوبہن کہنا طلاق کےلئے استعمال کئےجاتے ہوں،اورلوگوں میں"تم میری بہن ہو"وغیرہ جیسے الفاظ کےساتھ طلاق دینےکاعام رواج ہو،توسائل کاپہلی باربیوی کومذکورالفاظ کہنےسےاس کی بیوی پرایک طلاق بائن واقع ہوکرمیاں وبیوی کانکاح ختم ہوچکاہے،جبکہ بقیہ دوبار یہی جملہ دہرانےسےشرعاً طلاق بائن کابائن سےلحوق نہ ہونےکی وجہ سےمزیددوطلاقیں واقع نہیں ہوئی،لہذامیاں وبیوی اگرایک ساتھ زندگی بسرکرنا چاہتےہوں،تونئےحق مہرکےتقررکےساتھ باہمی رضامندی سےباقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ ایجاب وقبول کرتےہوئےایک ساتھ رہ سکتے ہیں،تاہم آئندہ کےلئےشوہرکےپاس فقط دوطلاقوں کااختیارہوگا،اس لئےطلاق کےمعاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: تحت(قولہ: ولو بالفارسیۃ)فما لایستعمل فیھا الا فی الطلاق فھوصریح یقع بہ الطلاق بلانیۃ وما استعمل فیھا استعمال الطلاق وغیرہ فحکمہ حکم کنایات العربیۃ فی جمیع الاحکام بحر الخ (ج3 صـ247 کتاب الطلاق باب الصریح ط: ایچ ایم سعید)۔
وفیہ ایضاً: والحاصل ان المتاخرین خالفوا المتقدمین فی وقوع البائن بالحرام بلانیۃ حتی لایصدق اذا قال لم انو لاجل العرف لاینافی وقوع بائن بہ فان الصریح قدیقع بہ البائن کتطلیقۃ شدیدۃ ونحوہ کما ان بعض الکنایات قد یقع بہ الرجعی مثل اعتدی واستبرئی رحمک وانت واحدۃ والحاصل انہ لما تعورف بہ الطلاق صار معناہ تحریم الزوجۃ وتحریمھا لایکون الا بالبائن الخ(ج3 صـ300 کتاب الطلاق باب الکنایات ط: ایچ ایم سعید)۔
وفیہ ایضاً: تحت (قولہ: لایلحق البائن البائن)المراد بالبائن الذی لایلحق ھو ماکان بلفظ الکنایۃ لانہ ھوالذی لیس ظاھرا فی انشاء الطلاق کذا فی الفتح وقید بقولہ الذی لایلحق اشارۃ الی ان البائن الموقع اولا اعم من کونہ بلفظ الکنایۃ او بلفظ الصریح المفید للبینونۃ کالطلاق علی مال وحینئذ فیکون المراد ابالصریح فی الجملۃ الثانیۃ اعنی قولھم والبائن یلحق الصریح لاالبائن ھوالصریح الرجعی فقط دون الصریح البائن الخ(ج3 صـ308 کتاب الطلاق باب الکنایات ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71103کی تصدیق کریں
0     575
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات