طلاق

بیوی کا بلاوجہ طلاق کا جھوٹا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
71107
| تاریخ :
2024-02-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کا بلاوجہ طلاق کا جھوٹا دعوی کرنا

ہم حال ہی میں نیوزی لینڈ پہنچے ہیں، میری اہلیہ مقامی این جی اوز سے منسلک ہوگئیں اور 14 جنوری 2023 کو صبح کے وقت ہمارے درمیان چھوٹا سا جھگڑا ہوا، جو حل ہوگیا، حالانکہ وہ کسی سے مسلسل رابطے میں تھی اور رات گئے اس نے پولیس کو فون کیا، پولیس نے طریقہ کار کے مطابق دونوں فریقین کو 48 گھنٹے کی مدت کے لئے الگ ہونے کو کہا، 48 گھنٹے بعد جب میں واپس آیا تو گھر میں بیوی بچے موجود نہیں تھے، تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ کسی این جی او کے ساتھ رہ رہے ہیں، اب ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد، این جی او کے پاس اپنے قیام کا جواز پیش کرنے اور اپنے قیام کو بڑھانے کے لئے ، اس نے مجھ پر کچھ غیر حقیقی الزامات لگائے، ایک یہ کہ میں نے اسے طلاق دی ہے جو کہ جھوٹی ہے، لہٰذا ایسے حالات میں، میں اپنی قسم کی بنیاد پر فتویٰ لینے کی کوشش کر رہا ہوں کہ میں نے اسے طلاق نہیں دی ہے اور وہ میرے نکاح میں ہے۔
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں، کیونکہ وہ کسی مفتی کے سامنے آنے کے لئے تیار نہیں ہے، تو براہِ مہربانی شوہر کی قسم پر فتویٰ صادر فرمائیں۔
مجھ سے واٹس ایپ پر 03343011753 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی ذمہ داری سائل پر عائد ہوتی ہے، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ اگر سائل نے واقعۃً اپنی بیوی کو کوئی طلاق نہ دی ہو اور بیوی طلاق کا جھوٹا دعوٰی کر کے کسی اجنبی کے ساتھ رہ رہی ہو تو اس کا یہ عمل شرعاً ناجائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہی ہے، اس پر لازم ہے کہ جلد از جلد اپنے شوہر کے گھر لوٹ جائے اور اپنے اس گناہ پر بارگاہِ خداوندی میں بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے دوبارہ اس قسم کے ناجائز تعلقات قائم کرنے سے اجتناب کرے اور شوہر سے بھی معافی مانگے، چنانچہ اگر اس کو اپنے گناہ کا احساس ہوجائے اور گھر لوٹ کر سائل سے بھی معافی مانگ لے اور سائل کو بھی اس کی توبہ پر اعتماد ہو تو ایسی صورت میں سائل کو وسعتِ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو معاف کردینا چاہیئے ، لیکن اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ اپنی ضد پر مُصِر ہو تو ایسی صورت میں سائل اس کو ایک طلاق دے کر اپنی زوجیت سے الگ بھی کرسکتا ہے اور اس صورت میں سائل گناہ گار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإن اختلفا في وجود الشرط فالقول له إلا إذا برهنت الخ ( کتاب الطلاق ج 1 ص 422 ط: ماجدیہ )۔
وفیہ ایضاً: وكذلك إن سمعت أنه طلقها ثلاثا وجحد الزوج ذلك وحلف فردها عليه القاضي لم يسعها المقام معه، وينبغي لها أن تفتدي بمالها أو تهرب منه الخ ( ج 5 ص 313 ط: ماجدیہ)۔
وفی بدائع الصنائع: وأما حجة المدعي والمدعى عليه فالبينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه لقوله - عليه الصلاة والسلام - «البينة على المدعي واليمين على المدعى عليه» جعل - عليه الصلاة والسلام - البينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه والمعقول كذلك لأن المدعي يدعي أمرا خفيا فيحتاج إلى إظهاره وللبينة قوة الإظهار لأنها كلام من ليس بخصم فجعلت حجة المدعي واليمين الخ ( فصل ج 6 ص 225 ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71107کی تصدیق کریں
0     559
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات