ہدیہ

سوتیلی اولاد کے حقدار ہونے نہ ہونے کا بیان

فتوی نمبر :
71136
| تاریخ :
2024-02-23
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

سوتیلی اولاد کے حقدار ہونے نہ ہونے کا بیان

السلام علیکم محترم جناب مفتی صاحب !
مجھے آپ سے اپنی جائیداد کے سلسلے میں فتویٰ درکار ہے،میری کوئی اولاد نہیں ہے ،لیکن میرے شوہر کی پہلی بیوی سے ماشااللہ 7اولادیں (6بیٹے اور ایک بیٹی)ہیں، میرے شوہر کا ایک بیٹا اور اسکی بیوی ہمارے ساتھ رہتے ہیں، معلوم یہ کرنا چاہتی ہوں کہ اگر میں اپنی جائیداد (ایک فلیٹ)جوکہ میرے نام ہے اپنی مرضی سے اپنے شوہر کے اس بیٹے کے نام کرسکتی ہوں جومیرے ساتھ رہتے ہیں یا تمام بچوں کا اس پر حق ہوگا، نیز یہ کہ کیا انکا میری جائیداد پر کوئی شرعی حق ہے؟میرا ایک فلیٹ ہے جس میں,میں اپنے شوہر کے بیٹے کے ساتھ رہتی ہوں، نیز یہ کہ میرے شوہر کا بھی ایک مکان ہے کیا اس میں بھی انکے اس بیٹے کا حق ہوگاجوکہ دوسرے بچوں کی طرح انکی پہلی زوجہ سے ہیں , براہ مہربانی اس مسئلے میں میری رہنمائی فرمائیں، اور مجھے شریعت کی رو سے فتویٰ جاری فرمائیں، شکریہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے ، لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائلہ بھی اپنی تمام ذاتی جائیداد کی مالک ہے، شوہر کو یا اس کی اولاد کو سائلہ سے جائیداد میں حصہ داری یا تقسیم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ، البتہ اگر سائلہ اپنی جائیداد اپنے سوتیلے بیٹے کو دینا چاہتی ہو تو اسے مکمل اختیار ہے ، چنانچہ مذکور جائیداد میں سے اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے ، اتنا رکھ کر بقیہ جائیداد اس بیٹے کو باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدے، تاکہ یہ گفٹ شرعاً بھی تام اور درست ہوسکے ، صرف نام کردینے سے سوتیلا بیٹا مالک نہیں بنے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الھبۃ بالقبض الکامل (و لو الموھوب شاغلاً لملک الواھب لا مشغولاً بہ) (کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71136کی تصدیق کریں
0     604
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات