طلاق

حالتِ حمل میں طلاق دینےسے متعلق حکم

فتوی نمبر :
71475
| تاریخ :
2024-03-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حالتِ حمل میں طلاق دینےسے متعلق حکم

عرض یہ کہ میری بیگم چار ماہ کی حاملہ ہے ، ہماری آپس میں تلخ کلامی ہوئی ہے اور بات طلاق تک پہنچ گئی ہے، ابھی طلاق دی نہیں ہے، تو اگر میں باہمی رضامندی سے طلاق دے دوں، تو کیا حالتِ حمل میں طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں؟ اور ایسی صورت میں مہر کا کیا حکم ہے؟ اور شادی کے موقع پر دیے گئے تحفے تحائف کی واپسی یا ملکیت کا کیا حکم ہے؟ وہ کس کی ملکیت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو سائل کو وقتی رنجش اور چھوٹی موٹی باتوں کی وجہ سے طلاق دینے کے بجائے گھر بسانے کی پوری کوشش کرنی چاہیئے ، تاہم پوری کوشش کے باوجود اگر گھر بسانا ممکن نہ ہو اور یہ رشتہ ختم کرنا ہی مسئلہ کا واحد حل ہو، تو چونکہ حالتِ حمل میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، تو ایسی صورت میں اگر سائل اپنی بیوی کو حق مہر کی معافی کے عوض طلاق دیدے ، تو طلاق کے بعد سائل کی مطلقہ بیوی اپنے حق مہر کی حقدار نہ ہو گی ، البتہ اگر سائل اپنی مرضی سے یا بیوی کے مطالبہ پر حق مہر معاف کرائے بغیر طلاق دیدے، تو اس صورت میں سائل مکمل حق مہر ادا کرنے کا پابند ہو گا، جبکہ سائل کی بیوی کو شادی کے موقع پر اپنے والدین کی طرف سے جہیز میں جو کچھ دیا گیا ہے ، یا سسرال کی طرف سے بطورِ گفٹ جو کچھ دیا گیا ہے ، وہ شرعا سائل کی بیوی کی ملکیت ہے، لہذاب طلاق ہونے کی صورت میں سائل کے ذمہ جہیز کا سامان اپنی بیوی کو واپس کرنا لازم اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى : وآتوا النساء صدقاتهن نحلة ( سورة النساء، الآية: ٤) -
وفي الدر المختار: (وحل طلاقهن) اى فى الآيسة والصغيرة والحامل (عقب وطء)
لان الكراهة فيمن تحيض لتوهم الحبل وهو مفقود ههنا الخ (ج۳، ص ۲۳۲، ط: سعيد)۔
وفي الهندية : والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين سواء كان مسمىً أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالابراء من صاحب
الحق كذا في البدائع الخ (ج ۱، ص ۳۳، ط: ماجدية). وفي رد المحتار: كل احد يعلم ان الجهاز للمرأة اذا طلقها تأخذه كله ، واذا ماتت يورث عنها الخ (ج ، ص ١٥٨ ، ط: سعيد)۔
وفيه ايضاً وحكمها ثبوت الملك للموسوب له غير لازم الخ (ج ٥ ، ص ٦٨٨) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71475کی تصدیق کریں
0     693
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات